۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
1

حوزہ/ صیہونی حکومت نے آج صبح بھی غزہ پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا اور رہائشی علاقوں پر بمباری کی، فلسطین کی وزارت صحت نے بھی اعلان کیا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 30 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت نے آج صبح بھی غزہ پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا اور رہائشی علاقوں پر بمباری کی۔

اطلاعات کے مطابق صیہونی حملہ آوروں نے غزہ شہر کے نواح میں الدرج کے علاقے پر بمباری کی ہے، اسی طرح دہشت گرد صہیونی فوجیوں نے تل الہوا پر حملہ کیا ہے۔

صیہونی حکومت کی جنگی کشتیوں نے جنوبی غزہ میں شیخ عجلین کے ساحل اور وسطی غزہ میں نصیرات کے ساحل پر گولہ باری کی ہے، ایک اور حملے میں صیہونی جنگی طیاروں نے وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح کو نشانہ بنایا ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت نے بھی اعلان کیا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 30 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .