۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
مقصود ڈومکی

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء نے کہا کہ ناصبی فتنہ دشمنان اہل بیت کو جان بوجھ کر معتبر اور مستند بنا رہا ہے، تاکہ امت مسلمہ کو آل محمد علیہم السلام کی پاکیزہ سیرت اور تعلیمات سے دور کر سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جیکب آباد/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ آل محمد علیہم السلام سے محبت ایمان کی نشانی ہے۔ اہل سنت علماء کرام اور مشائخ عظام کو ناصبی فتنے کی گمراہی سے عوام کو بچانے کے لئے قرآن و سنت کی روشنی میں فضائل اہل بیت علیہم السلام سے عوام اہل سنت کو آگاہ کرنا چاہئے۔ یہ بات انہوں نے جیکب آباد میں مرحوم سید علی رضا شاہ کے ایصالِ ثواب کی مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء نے کہا کہ ناصبی فتنہ دشمنان اہل بیت کو جان بوجھ کر معتبر اور مستند بنا رہا ہے، تاکہ امت مسلمہ کو آل محمد علیہم السلام کی پاکیزہ سیرت اور تعلیمات سے دور کر سکے۔ یزید پلید کے وکیل صفائی بن کر اموی فکر کی ترویج کی جا رہی ہے۔ جبکہ ہر دور کے محب اہل بیت علماء اہل سنت اور پیران طریقت نے آل رسول سے اپنی محبت و مودت کا اظہار کیا ہے۔ علمائے کرام کو چاہئے کہ وہ عوام میں حضرت امام زمانہ مہدی آخر الزماں علیہ السلام کی معرفت عام کریں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جاری ظلم و بربریت پر ہر باضمیر انسان غم زدہ ہیں۔ مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانا ہم سب کی شرعی ذمہ داری ہے۔ غزہ پر جاری اسرائیلی فوج کے مظالم کو شیطان بزرگ امریکہ مکمل حمایت حاصل ہے۔ مجلس عزا سے مجلس علمائے مکتب اہل بیت کے ضلعی صدر علامہ سیف علی ڈومکی نے بھی خطاب کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .