۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
امریکی فوجی

حوزہ/ واشنگٹن اور لاس اینجلس جیسے امریکی شہروں میں لوگوں نے فلسطینیوں کی حمایت میں خود کو آگ لگانے والے امریکی فوجی افسر کی حمایت میں مظاہرے کیے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، واشنگٹن اور لاس اینجلس جیسے امریکی شہروں میں لوگوں نے فلسطینیوں کی حمایت میں خود کو آگ لگانے والے امریکی فوجی افسر کی حمایت میں مظاہرے کیے ہیں۔

امریکی فضائیہ کے ایک 25 سالہ افسر ایرون بشنیل نے گزشتہ اتوار کو واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے خود کو آگ لگا کر غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی طرف سے جاری فلسطینیوں کی نسل کشی اور اس پر امریکی حمایت کے خلاف احتجاج کیا۔

ایرون بشنیل کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا لیکن وہ پیر کو شدید زخموں کی وجہ سے انتقال کر گئے، اپنی خود سوزی کی ویڈیو میں، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی، بشنیل نے کہا کہ وہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کی نسل کشی میں مزید حصہ نہیں لینا چاہتے۔

المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے فلسطینیوں کی حمایت میں خودکشی کرنے والے امریکی فوجی افسر ایرون بشنیل کی یاد میں لوگوں نے مظاہرہ کیا۔

دریں اثناء ٹی وی چینل "Fox 5" نے واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے امریکی فضائیہ کے افسر کی خود سوزی کرنے کی جگہ پر مظلوم فلسطینیوں کے حامیوں اور دیگر افراد کے جمع ہونے کی اطلاع دی ہے، دونوں چینلز نے ان مظاہروں کی ویڈیوز بھی نشر کی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .