حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی میڈیا نے آج بروز شنبہ اطلاع دی ہے کہ ایک اور اسرائیلی فوجی نے غزہ جنگ سے واپسی کے بعد نہاریا ساحل کے قریب خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
اس رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں ہر روز تشییع جنازہ ہوتی ہے، جنازے کبھی علنی ہوتے ہیں اور کبھی غیر علنی ہوتے ہیں، لیکن یہ سلسلہ جاری رہتا ہے۔
فلسطینی نیوز ایجنسی شہاب نے لکھا ہے کہ حالیہ مہینوں اور ہفتوں میں قابض صہیونی فوج کے فوجی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کے خلاف لڑائی کے دوران ذہنی اور نفسیاتی مسائل کی وجہ سے خودکشی کر لیتے ہیں۔
اگرچہ فوجیوں کی خودکشی یا ہونے والے نقصان سے متعلق خبروں پر اسرائیلی فوج کے سنسر شپ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے سختی سے کنٹرول کیا جاتا ہے، لیکن وقتاً فوقتاً اس حکومت کے ذرائع ابلاغ میں اس بارے میں خبریں شائع ہوتی رہتی ہیں۔
اس حوالے سے ھارتز "Haaretz" اخبار نے اسرائیلی فوجیوں میں خودکشیوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا: "غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فوجیوں میں خودکشی کرنے والوں کی تعداد 10 تک پہنچ گئی ہے۔
’’یدیعوت احرنوت‘‘ نامی اسرائیلی اخبار نے بھی لکھا تھا کہ اسرائیلی فوج کے افسران ملٹری سروس سے بھاگ رہے ہیں اور ان میں خودکشی کے واقعات تیزی بڑھ رہے ہیں۔
اسرائیلی حکام کے مطابق غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز سے اب تک 9000 سے زائد صہیونی فوجیوں نے نفسیاتی علاج کروایا ہے اور ان میں سے ایک چوتھائی جنگ میں واپس نہیں آئے ہیں۔