۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
ڈاکٹر عبدالغفور راشد

حوزہ/ جمعیت اہل حدیث پاکستان کے مرکزی نائب امیر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کرنا مظلوموں کی داد رسی اور اچھا اقدام ہے، کہا کہ عالمی عدالت انصاف کا اسرائیل کو غیر آئینی ریاست قرار دینا خوش آئند ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر عبد الغفور راشد نے عالمی عدالت انصاف کا اسرائیل کو غیر آئینی ریاست قرار دینے کی رولنگ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کرنا مظلوموں کی داد رسی اور اچھا اقدام ہے۔ عالمی عدالت انصاف نے تاریخ کو درست کر کے فیصلہ دے دیا ہے۔ 1948ء میں فلسطین کی سرزمین پر اسرائیلی یہودیوں کا قبضہ ناجائز تھا۔ جبری طور پر بنائی گئی یہودی بستیوں کو بھی ختم کیا جائے جبکہ فلسطینیوں کی اسرائیل کے خلاف جدوجہد کبھی جائز ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر قبضے کو چھڑوانے کا حق رکھتے ہیں اور اپنا حق خود ارادیت استعمال کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین امت مسلمہ کے اہم مسائل میں سے ایک ہے، مگر افسوس اسلامی ممالک کی اس طرف توجہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی مظالم کے نتیجے میں اب تک 40 ہزارسے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں مگر اقوام عالم میں کوئی موثر آواز نظر نہیں آرہی۔ اس لیے عالمی قوتوں کی مجرمانہ خاموشی ناقابل برداشت ہے۔ البتہ امریکہ اور یورپی ممالک کے عوام کا رد عمل قابل تحسین ہے۔ مسلم مالک کے عوام کو بھی فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے عالمی ضمیر کو جھنجوڑنا چاہیے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .