۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
ایم ڈبلیو ایم بلوچستان

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلوچستان کی صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی کی زیر صدارت صوبائی دفتر کوئٹہ میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلوچستان کی صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی کی زیر صدارت صوبائی دفتر کوئٹہ میں منعقد ہوا، اجلاس میں مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے خصوصی طور پر شرکت کی، جبکہ صوبائی نائب صدر علامہ شیخ ولایت حسین جعفری، جنرل سیکریٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولانا ذاکر حسین درانی، سیکرٹری تنظیم سازی سید حسن ظفر اور رابطہ سیکرٹری سید گلزار علی شاہ بخاری و دیگر شریک ہوئے۔

ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کا اہم اجلاس؛ پارا چنار کے حالات پر تشویش کا اظہار اور فوری راہ حل نکالنے کا مطالبہ

اس موقع پر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ زمینی راستے سے ایران و عراق سفر کرنے والے زائرین بلوچستان کے راستے سے زیارات کے لئے جاتے ہیں، لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ وہ زائرین کی مشکلات کو حل کرتے ہوئے زائرین کے لئے سہولیات فراہم کرے۔ بلوچستان کے مؤمنین کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ زائرین کی خدمت کرتے ہیں، ہمیں بے لوث ہو کر زائرین کرام کی حسب استطاعت خدمت کرنی چاہیے۔

ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کا اہم اجلاس؛ پارا چنار کے حالات پر تشویش کا اظہار اور فوری راہ حل نکالنے کا مطالبہ

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پارا چنار لہو لہو ہے، مگر حکومت اور ریاستی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ پارا چنار بہادر اور با وفا لوگوں کی سرزمین بے، جس کو ایک سازش کے تحت آگ و خون میں دھکیلا جا رہا ہے۔ حالیہ انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین کی کوششوں سے شیعہ سنی وحدت کے عملی مظاہرے نے دشمن کو خوفزدہ کر دیا۔ حکمرانوں کو یہ بات ذہن نشین رکھنی چاہئے کہ پارا چنار اکیلا نہیں پورے ملک کا دل پارا چنار کے لئے دھڑکتا ہے۔

ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کا اہم اجلاس؛ پارا چنار کے حالات پر تشویش کا اظہار اور فوری راہ حل نکالنے کا مطالبہ

اس موقع پر زائرین کے مسائل کے حل کے لئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی، جبکہ علمدار روڈ پر زائرین کے لئے مرکزی سبیل کیمپ کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی نے گزشتہ دو ماہ کی فعالیت کی رپورٹ پیش کی اور آئندہ تین ماہ کا مجوزہ پروگرام پیش کیا، جسے بحث و گفتگو کے بعد منظور کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .