۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
پاراچنار حملہ

حوزہ/انجمنِ امامیہ بلتستان پاکستان نے پارا چنار میں جاری شیعہ قتل عام پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی اداروں سے قانونی کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،‌ انجمنِ امامیہ بلتستان پاکستان نے پارا چنار میں جاری شیعہ قتل عام پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی اداروں سے قانونی کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

انجمنِ امامیہ بلتستان کے میڈیا سیل سے جاری بیان میں آیا ہے کہ پاراچنار کے مؤمنین کے اوپر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں اور وہاں بے جرم و خطا لوگوں کے خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے۔

بیان میں مزید کہا ہے کہ تشویش ناک بات یہ ہے کہ اس قتل عام پہ ریاستی ادارے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ سیکیورٹی اداروں کو ملک دشمن عناصر کو کھلی چھوٹ دینے کے بجائے ملک عزیز پاکستان کے دشمنوں کا قلع قمع کرنا چاہیے۔

بیان میں آیا ہے کہ انجمنِ امامیہ بلتستان تمام ذمہ دار اداروں سے گزارش کرتی ہے کہ وہ اپنا قانونی کردار ادا کرتے ہوئے پارا چنار کے مؤمنین کی جان، مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور جنگ بندی کے لیے فوری اقدامات کریں۔

انجمنِ امامیہ بلتستان کا پارا چنار میں جاری قتل عام پر تشویش کا اظہار، فوری قانونی کردار ادا کرنے کا مطالبہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .