۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
انجمنِ شرعی شیعیان

حوزہ/ جموں و کشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر اور جعفریہ سپریم الائنس مظفر آباد کے سرپرست اعلیٰ حجت الاسلام والمسلمین الحاج آقا سید حسن الموسوی الصفوی نے پارا چنار پاکستان میں جاری قتل و غارت کو جائیداد کا مسئلہ قرار دے کر خاموش تماشائی بننے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظلومین کا جرم صرف ان کا شیعہ ہونا ہے! وگرنہ آذان دینے والے نوجوان کو چھری سے قتل کرنا کس جائدادی مسئلہ کا حل ہے؟

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر اور جعفریہ سپریم الائنس مظفر آباد کے سرپرست اعلیٰ حجت الاسلام والمسلمین الحاج آقا سید حسن الموسوی الصفوی نے پارا چنار پاکستان میں جاری قتل و غارت کو جائیداد کا مسئلہ قرار دے کر خاموش تماشائی بننے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظلومین کا جرم صرف ان کا شیعہ ہونا ہے! وگرنہ آذان دینے والے نوجوان کو چھری سے قتل کرنا کس جائدادی مسئلہ کا حل ہے؟

انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے صدر آقا حسن صفوی موسوی نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر میں پارا چنار شہر میں جاری قتل عام پر قابو پانے میں ذمہ داری سے کام لے۔

انہوں نے پاکستانی عوام کو بیدار ہونے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ عوام پارا چنار میں جاری جرائم کے تئیں حکومت کو جوابدہ بنائیں، تاکہ وہ اس سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لئے بے بسی کا اظہار کرنے کے بجائے ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دے کر ملک میں امن برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .