۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
آغا حسن  

حوزہ/ فلسطین کی حالیہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرت ہوئے آغا صاحب نے کہا اسرائیل مسلسل ظلم کی انتہا کرتے ہوئے مسجد و محراب کو تباہ کرنے پر اپنے طاقت آزماتا ہے اور اقوام متحدہ اپنے ڈیوٹی سے دستبردار ہوکے تماشائی بنا ہوا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مرکزی امام باڑہ بڈگام میں نماز جمعہ کے بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا جہاں متحدہ مجلس علماء کشمیر کے ہر حساس معاملہ کو نمٹنے کے لئے آمادہ ہوتی ہے وہی حالیہ اجلاس نے اتحاد دشمن اور شر پسند عناصروں کو لگام لگانے پر جو قدم اٹھایا وہ قابل تحسین ہے۔

آغا صاحب نے کہا جلسہ ھٰذا میں تمام علمائے کرام کو نصیحت کی گئی کہ وہ اجتماعی اور قومی و ملی مفادات کے تحفظ کیلئے عوامی اجتماعات اور تقریبات میں اختلافی اور متنازعہ مسائل کو چھیڑنے کے بجائے وحدت کلمہ اور قرآن و حدیث کی بنیادی تعلیمات کے پیش نظر اتحاد ملت کو مظبوط بنانے کے لئے اپنی توجہ مرکوز کریں۔تنظیم کے زیر انتظام جمعہ مراکز پر بھی گزشتہ اجلاس کے تناظر میں ملی اتحاد اور یکجہتی کے پیغام کو مزید عام کرنے کے لئے ائمہ جمعہ حضرات نے عوام تک مثبت پیغام پہنچایا ۔

فلسطین کی حالیہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرت ہوئے آغا صاحب نے کہا اسرائیل مسلسل ظلم کی انتہا کرتے ہوئے مسجد و محراب کو تباہ کرنے پر اپنے طاقت آزماتا ہے اور اقوام متحدہ اپنے ڈیوٹی سے دستبردار ہوکے تماشائی بنا ہوا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .