۲۶ شهریور ۱۴۰۳ |۱۲ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 16, 2024
ہادی موسوی

حوزہ/انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر شریعت آباد یوسف ؒ آباد بڈگام کے زیر اہتمام اسیرانِ شام کی مناسبت سے ماگام کشمیر میں ایک مجلس عزاء منعقد ہوئی، جس میں مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر شریعت آباد یوسف ؒ آباد بڈگام کے زیر اہتمام اسیرانِ شام کی مناسبت سے ماگام کشمیر میں ایک مجلس عزاء منعقد ہوئی، جس میں مختلف علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کر کے اہل البیت علیہم السلام کی خدمت میں خراج عقیدت پیش کیا۔

ماگام کشمیر میں عظیم الشان جلوس عزاء

مجلس کی صدارت اسلامک اسکالر حجت الاسلام آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی نے کی۔

مجلس کا آغاز صبح نو بجے ہوا اور نماز ظہرین کے بعد جلوس بر آمد ہوا جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا نمازِ مغربین کے بعد اختتام پذیر ہوا۔

آغا سید محمد ہادی الموسوی نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پیغامِ امام حُسین علیہ السّلام اور عزاداری امام حسین علیہ السلام کو آئندہ نسلوں تک پہنچانا ہوگا۔

ماگام کشمیر میں عظیم الشان جلوس عزاء

آغا صاحب نے مزید کہا کہ آج کا دن تاریخ کے تناظر میں وہ دن ہے جس دن اسیرانِ کربلا کو یزید ( لع ) کے دربار میں جشن کے عنوان سے پیش کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آج کا وہی دن ہے جب جناب زینب سلام اللہ علیہا اور امام سجاد علیہ السلام نے اپنے خطبوں سے یزید لعین کے دربار میں امام حسین علیہ السلام کی فتح کا اعلان کردیا اور لوگوں تک مظلومیت امام اور پیغامِ امام پہنچایا۔

ماگام کشمیر میں عظیم الشان جلوس عزاء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .