۱۴ مهر ۱۴۰۳ |۱ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 5, 2024
شریعت آباد میں جلوس اربعین

حوزہ/انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر شریعت آباد یوسف ؒ آباد بڈگام کے اشتراک سے اربعین حسینی کی مناسبت سے مرکزی أمام بارگاہ آیت اللہ آغا سید یوسف ؒ شارع فضل اللہ بمنہ میں ایک مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر شریعت آباد یوسف ؒ آباد بڈگام کے اشتراک سے اربعین حسینی کی مناسبت سے مرکزی أمام بارگاہ آیت اللہ آغا سید یوسف ؒ شارع فضل اللہ بمنہ میں ایک مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا، جس میں وادی بھر سے ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کر کے امام عالی مقام کی خدمت میں خراج عقیدت پیش کیا ۔

شریعت آباد میں اربعین حسینی کی مناسبت سے جلوس عزاء برآمد

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اس مجلس عزاء میں عزاداروں نے پیدل سفر کر کے شرکت کی۔

شریعت آباد میں اربعین حسینی کی مناسبت سے جلوس عزاء برآمد

مجلسِ عزاء کی صدارت اسلامک اسکالر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی نے کی۔

شریعت آباد میں اربعین حسینی کی مناسبت سے جلوس عزاء برآمد

مجلسِ عزاء کا آغاز مرثیہ خوانی سے ہوا اور آخر میں صدر محترم نے مؤمنین کو مواعظ حسنہ سے مستفید کیا۔

آغا صاحب نے زیارتِ امام حسین علیہ السلام کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

آغا صاحب نے کہا کہ اگر امام حسین علیہ السلام شہید نہیں ہو جاتے تو آج دشمنانِ اسلام نے خانۂ کعبہ کو بتخانہ بنا دیا ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اربعین، امام حسین علیہ السلام کے خون کا رنگ ہے جو ہم آج کربلائے معلیٰ میں دیکھتے ہیں۔

شریعت آباد میں اربعین حسینی کی مناسبت سے جلوس عزاء برآمد

شریعت آباد میں اربعین حسینی کی مناسبت سے جلوس عزاء برآمد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .