۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
مجلسِ عزاء

حوزہ/جموں و کشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے تحت آستانہ شریف شہید سید محمد دانیال ؒ ڈب گاندربل میں سالانہ مجلس حسینی ؑ کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے تحت آستانہ شریف شہید سید محمد دانیال ؒ ڈب گاندربل میں سالانہ مجلس حسینی ؑ کا انعقاد کیا گیا۔

مجلس حسینی ؑ میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے فلسفہ شہادتِ امام حسین اور کاروان اسیران پر روشنی ڈالی۔

آغا صاحب نے کہا کہ شہدائے کربلا نے اسلام اور انسانیت کی سربلندی کے لئے عظیم قربانیاں پیش کرکے عزم و استقامت کی ایک تاریخ رقم کی، ان برگزیدہ شخصیات نے انسانیت سوز مظالم برداشت کئے، لیکن ظلم اور باطل کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔

انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے صدر نے مزید کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین ؑ نے اپنے مقدس لہو سے اسلام اور شریعت اسلامی کی حفاظت کا ایک لائحہ عمل مرتب کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا ؑ کی یاد میں مجالسِ عزاء کربلا کے پیغام کو زندہ رکھنے اور دنیا تک اس پیغام کو پہنچانے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے اور شہیدان کربلاؑ کو خراجِ عقیدت اور ان سے وابستگی کا سب سے بہترین مظاہرہ یہ ہے کہ ہم دین و شریعت کی پاس داری کریں اور ہر حال میں حدودِ الٰہی کا پاس و لحاظ رکھیں۔

مجلس کے بعد امام بارگاہ حرہ محلہ سے امام بارگاہ صوفی محلہ ملہ بوچھن تک ایک پُر وقار جلوس برآمد ہوا جس میں مختلف علاقوں کے دائرہ حسینی نے نوحہ خوانی کرکے امام عالیمقامؑ و اصحاب باوفا کی قربانیوں کو یاد کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .