۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
آقا حسن صفوی

حوزہ/ شہید اسماعیل ہنیہ کی المناک شہادت پر بیان دینے کے جرم میں امام مسجد الاقصٰی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اس حوالے سے انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے صدر آغا حسن نے اپنے ایک بیان میں اس فعل کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام صریح طور پر مداخلت فی الدین اور مسجد اقصیٰ پر ایک حملہ ہے۔

آغا صاحب نے کہا کہ قابض صیہونی حکام نے انہیں جمعہ کے اس اجتماع سے خطاب کے بعد حراست میں لیا، جس میں انہوں نے فلسطینی راہنما ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ پر دہشتگردانہ حملے کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کو خراجِ تحسین پیش کیا تھا، لیکن صیہونی پولیس نے اس مذہبی فریضہ کو اشتعال انگریزی قرار دیکر ان پر پابندی لگائی جو کہ ان کے جرائم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

آغا حسن موسوی الصفوی نے کہا کہ اس سے زیادہ افسوسناک خبر سامنے آئی کہ انہیں مسجد اقصیٰ میں اپنا مذہبی فریضہ ادا کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے، جس کی نہ کوئی قانونی بنیاد ہے اوہ نہ ہی کوئی جواز ہے۔

انہوں نے خطیبِ مسجد الاقصٰی کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کی سلامتی کے لئے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .