آقا حسن صفوی
-
انجمنِ شرعی شیعیان کے تحت پرجوش ہفتۂ وحدت کی تقریبات کا آغاز؛
حضرت نبی رحمت ؐ کی سیرتِ پاک کو اپنانا اصلی جشن ہے، آقا حسن
حوزہ/انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں و کشمیر کے تحت وادی بھر میں ”ہفتۂ وحدت“ بمناسبت عید میلاد النبیؐ کی عظیم الشان تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوا ہے۔
-
وقف ترمیمی بل؛ مختلف لوگوں سے اس بارے میں رائے لینا بڑی سازش: آقا حسن صفوی موسوی
حوزہ/ انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ آج جہاں لوگ وقف ترمیمی بل کے بارے میں جے پی سی (جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی) سے مخالفت کر رہے ہیں اور لوگ حکومت کے سامنے واضح کہتے ہیں کہ ترمیم شدہ بل کی کوئی ضرورت نہیں ہے بلکہ اس سے مزید نقصانات کا خدشہ ہے اس دوران مرکزی حکومت کی نظریں جموں و کشمیر کے شیعہ موقوفات کے تئیں مرکوز ہونا کسی بڑی سازش کی نوید ہے۔
-
امام مسجد الاقصٰی کی گرفتاری؛ انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں و کشمیر کی شدید مذمت
حوزہ/ شہید اسماعیل ہنیہ کی المناک شہادت پر بیان دینے کے جرم میں امام مسجد الاقصٰی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اس حوالے سے انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے صدر آغا حسن نے اپنے ایک بیان میں اس فعل کی شدید مذمت کی ہے۔
-
انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے صدر آقا حسن کی پارا چنار میں جاری قتل و غارتگری کی شدید مذمت
حوزہ/ جموں و کشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر اور جعفریہ سپریم الائنس مظفر آباد کے سرپرست اعلیٰ حجت الاسلام والمسلمین الحاج آقا سید حسن الموسوی الصفوی نے پارا چنار پاکستان میں جاری قتل و غارت کو جائیداد کا مسئلہ قرار دے کر خاموش تماشائی بننے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظلومین کا جرم صرف ان کا شیعہ ہونا ہے! وگرنہ آذان دینے والے نوجوان کو چھری سے قتل کرنا کس جائدادی مسئلہ کا حل ہے؟
-
میڈیکل کالج سرینگر میں شرپسند طالب علم کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، صدر انجمنِ شرعی شیعیان جموں وکشمیر
حوزہ/ گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر میں ایک غیر مقامی میڈیکل طالب علم کی جانب سے مبینہ طور پر پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں گستاخانہ پوسٹ کرنے کے خلاف انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی نے شدید مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ایسے شرپسند عناصروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔