۲۶ شهریور ۱۴۰۳ |۱۲ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 16, 2024
انجمنِ شرعی شیعیان

حوزہ/بڈگام؛ انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے صدر حجت الاسلام سید حسن موسوی الصفوی نے حماس کے سیاسی رہنما ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ کی مظلومانہ شہادت کو سامراجی حکومت کی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے صیہونی طاقتوں پر شدید تنقید کی اور کہا کہ یہ جمہوریہ اسلامیہ ایران کو غیر محفوظ دکھانے کا احمقانہ منصوبہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بڈگام؛ انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید حسن موسوی الصفوی نے حماس کے سیاسی رہنما ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ کی مظلومانہ شہادت کو سامراجی حکومت کی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے صیہونی طاقتوں پر شدید تنقید کی اور کہا کہ یہ جمہوریہ اسلامیہ ایران کو غیر محفوظ دکھانے کا احمقانہ منصوبہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مغربی طاقتیں ایران کو داخلی طور پر ہراساں کرنے کے بزدلانہ نسخے آزما رہی ہیں۔

آقا حسن صفوی نے کہا کہ ان شاء اللہ، انقلابِ اسلامی ایران عظیم الشان طریقے سے ارتقاء کی منزلیں طے کرتا رہے گا۔

انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر نے فلسطین کی غیور قوم اور ملت اسلامیہ اور حامیان مظلومین کی خدمت میں اس عظیم مصیبت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے خدمت کے زخم ابھی تازہ تھے کہ یہودی ایجنٹوں نے بزدلانہ حملہ کر کے پھر سے اسلامی ممالک کو سوگوار بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پُر اُمید ہیں کہ ان معاملات پر قابو پانے کے لئے ایران ہمہ جہت تیار رہے گا۔

آقا حسن صفوی نے رہبرِ عزیز حضرت آیت اللہ العظمٰی امام خامنہ ای دامت عزہ اور غیور فلسطینی قوم بالخصوص اسماعیل ہنیہ کے خاندان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر اس عظیم مصیبت میں غیور فلسطینی قوم کے ساتھ برابر کے شریک ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .