۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
آیت الله جوادی آملی

حوزہ/ آیت اللہ العظمٰی جوادی آملی نے ایک پیغام میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمٰی جوادی آملی نے ایک پیغام میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔

آیت اللہ العظمٰی جوادی آملی کے تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله وانا الیه راجعون

آسمانی وحی قرآنِ حکیم ہمیشہ صیہونیت کی غداری اور اسرائیل کے جرم کی بات کرتا ہے: ﴿وَلَا تَزَالُ تَطَّلِعُ عَلَیٰ خَائِنَةٍ مِنْهُمْ﴾ یہ اقوام عالم کے لیے ایک انتباہ ہے کہ اسرائیل ایک آزاد شدہ درندہ صفت حیوان ہے جو کسی بھی عہد کو قبول نہیں کرتا۔

ثابت قدم مرد جناب اسماعیل ہنیہ کی شہادت، اسلامی جمہوریہ ایران کی مہمانی اور حریم میں غدار اسرائیل کے ہاتھوں ہوئی۔

میں اس عظیم شہادت پر صاحبان عقل و خرد، انصاف پسند اور دلیر لوگوں کی خدمت میں تسلیت پیش کرتا ہوں اور خداوندِ متعال سے قدس کی آزادی کی آرزؤ اور لواحقین کے لیے صبر جمیل اور اجر عظیم کی درخواست کرتا ہوں۔

جوادی آملی

31 جولائی 2024

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .