حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حضرت آیت اللہ جوادی آملی نے ماہرین کی اسمبلی (مجلس خبرگان رہبری) میں تہرانی عوام کے نمائندہ آیت اللہ غلام علی نعیم آبادی کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔ ان کے اس تعزیتی پیغام کا متن حسبِ ذیل ہے:
اعوذ بالله من الشیطان الرجیم
بسم الله الرحمن الرحیم
إنا لله وإنا إلیه راجعون
عالم ربانی اور گرانقدر روحانی شخصیت آیت اللہ غلام علی نعیم آبادی (رضوان اللہ تعالی علیہ) کے انتقال پر تعزیت پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے نظام مقدس اسلامی کے لیے بے شمار خدمات انجام دیں۔ طویل عرصے تک امام جمعہ رہے، طویل عرصے تک مجلس خبرگان رهبری کے رکن رہے اور اسی طرح طویل عرصے تک امت اسلامی کی خدمت میں بھی مصروف رہے۔ ان کی یہ تمام مساعی جمیلہ ان شاء اللہ خداوند متعال کے ہاں قبول ہوں گی۔
بارگاہِ الٰہی سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کے پسماندگان کو صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم عطا فرمائے اور مرحوم کو انبیاء و اولیائے الٰہی کے ساتھ محشور فرمائے۔
غفر الله لنا و لکم
والسلام علیکم و رحمة الله و برکاته
جوادی آملی – جولائی 2025ء









آپ کا تبصرہ