ہفتہ 13 دسمبر 2025 - 19:46
آیت اللہ سید محمد شاہچراغیؒ انتقال کر گئے

حوزہ/ نمایندۂ ولی فقیہ اور سمنان کے سابق امام جمعہ، ممتاز عالمِ دین اور انقلابی مجاہد آیت اللہ سید محمد شاہچراغیؒ طویل علالت کے بعد آج بروز ہفتہ 13 دسمبر 2025 کو سمنان کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے۔ آپ کی رحلت سے علمی و دینی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نمایندۂ ولی فقیہ اور سمنان کے سابق امام جمعہ، ممتاز عالمِ دین اور انقلابی مجاہد آیت اللہ سید محمد شاہچراغیؒ طویل علالت کے بعد آج بروز ہفتہ 13 دسمبر 2025 کو سمنان کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے۔ آپ کی رحلت سے علمی و دینی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

آیت اللہ سید محمد شاہچراغیؒ گزشتہ کچھ عرصے سے شدید علالت کا شکار تھے اور ان کی جسمانی حالت کے ساتھ ساتھ ہوشیاری کی کیفیت بھی نہایت تشویشناک بتائی جا رہی تھی۔ بالآخر وہ ہفتے کے روز اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

آیت اللہ شاہچراغیؒ 20 خرداد 1313ھ ش (10 جون 1934) کو دامغان کے نواحی گاؤں حسن آباد میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم اپنے آبائی علاقے دامغان اور بعد ازاں سمنان میں حاصل کی۔ دینی علوم سے گہری وابستگی کے باعث انہوں نے حوزہ علمیہ قم کا رخ کیا، جہاں اعلیٰ سطح کی دینی تعلیم مکمل کی اور بزرگ اساتذہ سے کسبِ فیض کیا۔

آپ ان علما میں شامل تھے جنہوں نے انقلابِ اسلامی ایران سے قبل طاغوتی حکومت کے خلاف عملی جدوجہد کی۔ آیت اللہ شاہچراغیؒ امام خمینیؒ کے شاگردوں میں شمار ہوتے تھے اور شاہی حکومت کے خلاف سرگرمیوں کے سبب ساواک کے ہاتھوں گرفتار بھی ہوئے، جس کے نتیجے میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔

انقلاب کی کامیابی کے بعد آپ نے مختلف اہم دینی و عوامی ذمہ داریاں انجام دیں۔ آپ مهدی‌شهر کے امام جمعہ رہے، اس کے بعد سمنان کے امام جمعہ کی حیثیت سے طویل عرصے تک دینی، سماجی اور انقلابی خدمات سرانجام دیتے رہے۔ اس کے علاوہ آپ چوتھی اور پانچویں مدت میں صوبہ سمنان سے مجلس خبرگانِ رہبری کے رکن بھی منتخب ہوئے۔

آیت اللہ سید محمد شاہچراغیؒ کی زندگی علم، تقویٰ، سادگی اور عوامی خدمت سے عبارت تھی۔ ان کی رحلت کو حوزہ علمیہ، عوام اور انقلابی حلقے ایک بڑا نقصان قرار دے رہے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha