۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
خطیب جمعه قم، آیت اللہ اعرافی

حوزہ/آیت اللہ اعرافی نے جمعہ کے خطبے میں کہا کہ پارلیمنٹ کے انتخابات اور 22 بھمن کی ریلیاں ملت ایران کیلئے بہت بڑا امتحان کا دن ہے،عشرہ فجر میں ایمان کا آفتاب طلوع ہوا شہداء نے باطل قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنے خون کے نور سے دنیا کو منور کیا ہمیں اسکی قدر دانی کرنی چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی دینی مدارس کے سربراہ اور امام جمعہ قم آیت اللہ اعرافی نے جمعہ کے خطبے میں کہا کہ پارلیمنٹ کے انتخابات اور 22 بھمن کی ریلیاں ملت ایران کیلئے بہت بڑا امتحان کا دن ہے،عشرہ فجر میں ایمان کا آفتاب طلوع ہوا شہداء نے باطل قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنے خون کے نور سے دنیا کو منور کیا ہمیں اسکی قدر دانی کرنی چاہیے۔

امام جمعہ قم نے کہا کہ قم کی دلیر عوام اور حوزہ علمیہ نے انقلاب اسلامی کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا اور ملت ایران نے انقلاب اسلامی کے پیغام کو دنیا تک پہنچایا اور ملت اسلامیہ ایران نے 40 سال کا عرصہ تمام تر اقتصادی پابندیوں سازشوں کے باوجود مقاومت کا سلسلہ جاری رکھا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس 40 سال کے طویل ترین دورانیہ میں مختلف سازشوں کا اور دشمنیوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن ایرانی دانشمندوں نے مختلف میدانوں میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔

درس خارج کے استاد نے اس امر کی یاددہانی کرائی کہ ہماری خارجہ پالیسی ہو یا دفاعیہ صنعت یا ہتھیاروں کا معاملہ یہ سلسلہ پہلا جیسا نہیں رہا بلکہ اب ایران ایک ترقی یافتہ اور پاؤر فل ملک بن چکا ہے۔
آیت اللہ اعرافی نے کہا ایران اس 40 سال کے طویل ترین عرصے میں بہت ساری بیرونی اور اندرونی سازشوں کے باوجود کیسے قائم رہنے کی اصلی سبب مقاومت کا ہے جسکی وجہ سے انقلاب اسلامی زندہ وجاوید رہا اور انشاء اللہ یہ مقاومت کا سلسلہ جاری رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سخت انتقام کا سلسلہ صرف عین الاسد ائربیس پر حملہ تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ سلسلہ امریکی قابض افواج کو ایشیائی ممالک سے بے دخل ہوکر جانے تک جاری رہے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .