۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
پیام اعرافی
آیت اللہ اعرافی کی طرف سے پاکستانی مفتی کے جرات مندانہ پیغام کی تعریف

حوزہ / آیت اللہ اعرافی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف  خاص طور پر موجودہ بحران اور کورونا وائرس کے پھیلنے کے خلاف امریکی ظالمانہ پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے  پاکستان کے مفتی اعظم شیخ منیب الرحمن کے شجاعانہ پیغام کی تعریف کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی انٹرنیشنل سروس کے مطابق حضرت آیت اللہ اعرافی نے پاکستان کے مفتی اعظم شیخ منیب الرحمان کے امریکہ کو اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف غیرمنصفانہ پابندیوں کی مذمت میں دلیرانہ پیغام، خاص طور پر موجودہ بحران اور کرونا وائرس کی مشکلات میں دئیے گئے پیغام کو سراہا ہے۔

 آیت اللہ اعرافی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے۔

بسم الله الرحمن الرحیم

قُلْ لَنْ یُصِیبَنَا إِلَّا مَا کَتَبَ اللَّهُ لَنَا هُوَ مَوْلَانَا وَعَلَی اللَّهِ فَلْیَتَوَکَّلِ الْمُؤْمِنُونَ

اللَّهُمَّ اجْعَلْنِا فِی دِرْعِکَ الْحَصِینَةِ الَّتِی تَجْعَلُ فِیهَا مَنْ تُرِیدُ

حضرت مولانا شیخ منیب الرحمان زیدعزه

جنرل سیکرٹری اتحاد تنظیمات بین المدارس

الحمدلله رب العالمین و أفضل الصلاة و السلام علی خاتم النبیین محمد و آله الطیبین الطاهرین و اصحابه المنتجبین

السلام علیکم و رحمة الله و برکاته؛

ان دنوں جب مختلف ممالک اور اقوام عالم کرونا جیسے حادثے کی وجہ سے مصیبت اور رنج و الم میں گرفتار ہیں اور اس کی وجہ سے علماء کرام اور دینی مدارس رنجیدہ ہیں، اسلامی جمہوریہ ایران پر امریکہ کی جانب سے اقتصادی حتی کہ ادویات پر پابندیوں کی مذمت میں آپ کا پیغام قابل تقدیر وتشکر ہے۔آپ نے شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اخوت اسلامی کا عملی ثبوت دیا ہے۔

حوزہ علمیہ اور قم کے بزرگان دین اس مصیبت میں گرفتار تمام مذاہب و ادیان کے پیروکاروں اور تمام اقوام عالم سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے خداوند عالم کے حضور دعاگو ہیں کہ وہ دنیا کو تمام مصیبتوں سے نجات دے اور اس مصیبت میں جاں بحق ہونے والوں پر اپنی رحمتیں نازل کرے اور بیماروں کو شفاء کاملہ عاجلہ عطا فرمائے۔

دین مبین اسلام کی نظر طبیعی حوادث بشر کر کے لیے آزمائش، اس کی ترقی اور تکامل کا ذریعہ، مبدا و معاد سے آگاہی کا وسیلہ، انسانی خصائل کے اظہار کا ذریعہ اور انسانی سماج میں باہمی تعاون اور ایثار و قربانی کے جذبے کے پروان چڑھنے کا وسیلہ ہیں۔

حوزہ علمیہ قم نے رہبر انقلاب اسلامی اور مراجع تقلید (دامت برکاتہم) کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس  بحران میں علمی اور ادبی نظریات کی پیروی کرتے ہوئے آزمائشات الہی کو عقل و منطق کے اصولوں کے مطابق لوگوں کے لیے بیان کیا ہے اور دین اور علم و دانش کو اس مسئلہ میں ایک دوسرے کے مقابلے میں نہیں لا کھڑا کیا ہے اور لوگوں کی توجہ خدا کی لایزال قدرت اور اس کی بارگاہ میں دعا و مناجات کی جانب مبذول کی ہے اور لوگوں کو تاکید کی ہے کہ وہ تذکیہ نفس پر توجہ دیں اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور اولیاء الہی سے توسل کریں۔

شیعہ علماء کرام خداوند متعال، پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) اور اھل بیت (علیھم السلام)کی اتباع اور اصحاب کرام اور ان کے مخلص پیروکاروں کی عزت و تعظیم کرتے ہوئے انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں اور رہیں گے۔

خدا کے فضل و کرم سے اسلامی جمہوریہ ایران میں ان دنوں حکومت اور ملت کے درمیان تعاون اور تمام ادیان و مذاہب کے درمیان وحدت اسلامی کے ایسے نمونے پائے جاتے ہیں کہ جن کی تعریف ممکن نہیں۔

ایران میں ان دنوں ڈاکٹر ز، نرسز، طبی عملہ، جوان طلباء، علماء کرام، دینی تعلیم کے مراکز اور دینی طلباء کرونا وائرس میں مبتلا افراد کی خدمت میں ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر مصروف ہیں اور اس پر فخر ہے۔

افسوسناک امر یہ ہے کہ پوری امت اسلامی اور بالخصوص ملت ایران پر مصیبت کے ان ایام میں بدخصلت امریکی حکام نے اقتصادی پابندیوں کا دائرہ اور زیادہ تنگ کردیا ہے۔ پروردگار عالم پر توکل اور معصومین علیہم السلام سے توسل، ایمان اسلامی پر بھروسہ اور امت اسلامی کے ہمدردی اور تعاون سے ہم ان مشکل اور دشوار حالات سے کامیابی اور کامرانی کے ساتھ عبور کر جائیں گے(ان شاء اللہ)۔

 علماء کرام کی ایک نکتے کی طرف توجہ دلانا ضروری سمجھتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ ایران کے دینی تعلیمی مراکز کا اصرار ہے کہ ان حوادث میں علمی، تعلیمی اور تربیتی سرگرمیاں نہیں رکنی چاہئیں اور اس سلسلہ میں سائبر ٹیکنالوجی سمیت تمام جدید وسائل سے استفادہ ہونا چاہئے۔ بحمداللہ ایران کے دینی تعلیم کے مراکز جدید وسائل سے استفادہ کرتے ہوئے تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور دروس خارج بھی جدید ورچوئل طرز پر منعقد ہو رہے ہیں۔

آخر میں خدا کے حضور عاجزانہ درخواست ہے کہ اسلامی ممالک، دانشور حضرات اور مسلمان علماء، دنیائے اسلام کے علمی مراکز بالخصوص پاکستان اور ایران کو تمام زمینی اور آسمانی آفات سے محفوظ رکھے۔

میں یہاں پر یہ اعلان کرتا ہوں کہ اسلامی جمہوریہ کے دینی تعلیم کے مدارس پاکستان کے دینی مدارس کی تنظیم اور اس سے مربوط اداروں سے تعاون کرنے کو تیار ہیں۔

والسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

علی رضا اعرافی

سرپرست مدارس علمیہ ایران

تبصرہ ارسال

You are replying to: .