۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آية الله الأعرافي
سردار قاسم سلیمانی کی شہادت پر آیت اللہ اعرافی کا تعزیتی پیغام:

حوزہ / عراق کے شہر بغداد میں امریکہ ملعون کے ظالمانہ حملہ میں شہادت پانے والےایرانی کمانڈر سردار قاسم سلیمانی اور ابو موسیٰ المہندس کی شہادت پر رہبر معظم انقلاب اسلامی، مراجع تقلید ، مذہبی شخصیات اور اعلی عہدے داروں نے اپنے الگ الگ پیغامات میں اظہار تعزیت پیش کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے بھی اپنے تعزیتی پیغام میں شہید کے خانوادہ اور ان کے چاہنے والوں سے اظہار تعزیت کیا۔

آیت اللہ اعرافی کے تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِینَ قُتِلُوا فِی سَبِیلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْیَاءٌ عِندَ رَبِّهِمْ یُرْزَقُونَ

دنیائے اسلام کے ایک عظیم اور قابل قدر کمانڈر  سردار قاسم سلیمانی اور ابومهدی المهندس کی شہادت کے موقع پر حضرت امام مہدی  ولی عصر ارواحنا فداه(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف)، مقام معظم رهبری دام‌ظله العالی ، نجف اشرف او رقم کے مراجع عظام، ایران اور عراق کی معزز اقوام اور پوری اسلامی دنیا اور دنیا کے آزاد افراد کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں۔

ان شہداء کے خون نے ایک بار پھر یہ واضح کیا کہ ایران اور عراق کی دو عظیم اقوام مشترکہ مقدر کی حامل ہیں اور وہ اس راہ میں اپنے عزیز کمانڈروں کے خون کی قربانی سے ہرگز دریغ نہیں کریں گے۔

ان عزیز شہداء کی شہادت میں ملوث امریکہ کی دہشت گرد قوتوں کے بزدلانہ اور مجرمانہ اقدام نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ دشمن خطے کی اقوام کی آزادی اور خوشحالی کو روکنے کے لئے کسی بھی بزدلانہ اقدام کو انجام دینے سے باز نہیں آتا ہے۔

ان معزز کمانڈروں کی شہادت دشمنوں کی شکست اور خطے میں اسلام اور مسلمانوں کی زیادہ سے زیادہ عزت و وقار کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔

سردار قاسم سلیمانی دین اسلام،  انقلاب اسلامی اور ایرانی قوم کے سپاہی اور کمانڈر تھے، جوہمیشہ اسلامی تہذیب کے وقار ، شناخت اور عظمت  کے لئے کوشاں رہتے اور دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے۔ انہوں نے ہر موقع پرعراق و ایران  کی عظیم اقوام کا دفاع کیا  اور بالآخر شہادت اور لقاء الله  کے عظیم مقام کو حاصل کیا۔

دین  اسلام ، ایران ، عراق اور امت اسلامی کے دشمنوں کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ سردار قاسم اور ابو مہدی عزیز  جیسے اسلامی کمانڈروں کی جدائی گرچہ نہایت سخت اور جان کن ہے لیکن ان کی شہادت کے لہو سے بھرا یہ سرخ رستہ پھر بھی اسی فخر کے ساتھ جاری و ساری رہے گا۔

حوزہ علمیہ ان عزیز شہداء کی شہادت کی تسلیت عرض کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اس سعادت کی مبارکباد پیش کرتا ہے اور اس بات پر تاکید کرتا ہے کہ ان شہداء کے رستے کوباطل طاقتوں کے خاتمے اور حق کی فتح تک جاری رکھے گا اور یقینا اسلامی مجاہدین اس جرم کا سخت ردعمل کے ساتھ جواب دیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .