۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
ملاقات

حوزہ/ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے قم میں جامعتہ المنتظر لاہورکے پرنسپل حجت الاسلام والمسلمین سید نیاز حسین نقوی سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے قم میں جامعتہ المنتظر لاہورکے پرنسپل اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر حجت الاسلام والمسلمین سید نیاز حسین نقوی سے ایران کے مذہبی شہر قم میں ملاقات کی، ملاقات میں مسلمانوں کو درپیش جاری چیلنجز اور امت اسلامی کے درمیان اتحاد  کے فروغ  پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماوں نے  مختلف سیاسی و مذہبی امور ، جہان اسلام اور خطے کی اہم مشکلات پر غور کیا۔

اس ملاقات میں مدرسہ امام المنتظر قم کے پرنسپل حجت الاسلام سید حسن نقوی بھی موجود تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .