۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
آیت اللہ اعرافی تبریز پہنچ گئے

حوزہ/ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ اعرافی ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تبریز پہنچ گئے ہے اور مختلف پروگراموں میں شرکت اور وہاں سیاسی و مذہبی رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

حوزہ  نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ اعرافی ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تبریز پہنچ گئے اور مختلف پروگراموں میں شرکت اور وہاں کے مقامی سیاسی و مذہبی رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

آیت اللہ اعرافی کے تبریز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر سیاسی اور مذہبی شخصیات نے ان کا استقبال کیا۔

ایرانی دینی مدارس کے سربراہ نے حوزات علمیہ آذربایجان شرقی کے نئے تعلیمی سال کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور خصوصی خطاب بھی کیا اور شهید محراب آیت الله اسدالله مدنی کی تجلیل میں منعقدہ پروگرام میں بھی خصوصی شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق آیت اللہ اعرافی تبریز میں حوزات علمیہ آذربایجان شرقی اعلیٰ کونسل کے اجلاس اور آذربایجان شرقی میں نمایندہ ولی فقیہ میں شرکت بھی کرینگے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .