۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
محمدالطاف

حوزہ/منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان محمد الطاف نے کہا کہ 10 محرم الحرام 1395ھ کو جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے قیام کا مقصد دینی مدارس کے طلباء کو اخوت  و محبت اتحاد امت کے تصور سے ہم آہنگ کرتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان محمد الطاف نے کہا کہ 10 محرم الحرام 1395ھ کو جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے قیام کا مقصد دینی مدارس کے طلباء کو اخوت  و محبت اتحاد امت کے تصور سے ہم آہنگ کرتی ہے،تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے اس کے قیام میں اپنا کردار ادا کیا،اب دینی مدارس کے تحفظ کے لیے طلبہ اپنا کردار ادا کریں۔

انھوں نے علماء کرام پر زور دیا کہ وہ فروعی اور مسلکی اختلافات کو بالا طاق رکھتے ہو ئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں تاکہ مغرب کی برپا کی گئی تہذیبی جنگ کا مقابلہ کیا جاسکے۔

انہوں نے یوم تاسیس جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے موقع پر جمعیت طلبہ عربیہ حیدرآبادکے زیر اہتمام پرچم کشائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماء کرام محرم الحرام میں اشتعال انگیزی سے گریز کرتے ہوئے عوام الناس کو محرم الحرام کے حقیقی پیغام سے آگاہ کریں اور علماء اخوت ومحبت کی فضاء قائم رکھنے کے لیے برداشت صبر وتحمل کا مظاہر ہ کریں۔امام حسین ؓ نے طاغوت کے مقابلے میں جام شہادت نوش کرکے امت مسلمہ کو طاغوت کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا درس دیا،طاغوتی عناصر کا مقابلہ کرنادین اسلام پر چلنے والوں کا طرہ امیتاز ہے امام حسین ؓ کی سیرت امت مسلمہ کے حکمرانوں اورہر عام فرد کے لیے بہترین مشعل راہ ہے حکمران حضرت امام حسینؓ کی سیرت پر عمل پیرا ہوکر امت مسلمہ میں موجودہ مسائل سے چھٹکارہ دلائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کو موجودہ دورکے طاغوتی امریکہ اور اس کے حواریوں کا ڈٹ کرمقابلہ کرنا چاہیے فلسطینی عوام اسرائیل کے خلاف جہاد کرکے تاریخ عاشورہ کو زندہ کررہی ہے۔امت مسلمہ کا ہر فرد اپنے اسلاف کی سیرت پر علم پیراہوکر امت کو موجودہ مسائل سے نکالنے کے لیے اپنا بھر پور کردارادا کریں،حکمرانوں کی غفلت اور مفاد پرستی کے سبب قوم تباہی اور بربادی کی جانب گامزن ہے،دینی غیرت سے عاری بے حمیت حکمرانوں نے پوری دنیا میں مسلمانوں کو ذلیل وخوار کیا ہوا ہے،جمعیت طلبہ عربیہ اپنا یوم تاسیس مظلوم کشمیریوں کے نام کرتی ہے جنہوں نے آزادی کے لے بہت ذیادہ قربانیاں دی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ مغرب مسلمانوں کو قرآ ن سے دور کر کے فروعی اختلاف میں تقسیم کرنا چاہتا ہے، آج کفر ایک ملت ہو کر امت مسلمہ پر ظلم ڈھارہاہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کی ابتر صورتحال مسلم حکمرانوں کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .