۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
حجت الاسلام والمسلمین ناصر عباس جعفری دبیرکل مجلس وحدت مسلمین پاکستان
علامہ راجہ ناصرعباس

حوزہ/علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا کہ امریکی حاکمیت کی کشتی ڈوب رہی ہے جوبھی سوار ہو گا غرق ہو جائے گا۔خطے میں تقسیم کامنصوبہ ناکام ہوگیا ہے اور امریکی اتحادی آپس میں دست وگریبان ہو رہے ہیں۔

سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا کہ امریکی حاکمیت کی کشتی ڈوب رہی ہے جوبھی سوار ہو گا غرق ہو جائے گا۔خطے میں تقسیم کامنصوبہ ناکام ہوگیا ہے اور امریکی اتحادی آپس میں دست وگریبان ہو رہے ہیں پاکستان کومسئلہ کشمیر پر امریکہ کے وعدوں کی آس پر نہیں رہنا چاہئے ۔ کشمیر کا مقدمہ پاکستان کو خود لڑنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مقتدر حلقوں کو یہ بات سمجھنا ہوگی ہے امریکی دوستی سے پاکستان نے سب سے زیادہ نقصان اٹھایاہے جنوبی ایشااور مشرق وسطی میں امریکی منصوبوں کی ناکامی اور ان کے اتحادیوں کی بے بسی سب پر عیاں ہو چکی ہے دنیا کے مظلوم اور کمزوروں کے ہاتھو ں دنیائے استعمار کی پے در پے شکستوں نے ان کی خطے پر حاکمیت کا خواب چکنا چور کردیاہے ۔پاکستان کوبھی اپنے فیصلے دنیا میں طاقت کے توازن کی بدلتی صورت حال پر نظر رکھتے ہوئے مستقبل کے تناظر میں کرنا ہونگے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .