۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
خطيب جمعة طهران سماحة الشيخ كاظم صديقي

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے کشمیر میں انسان سوز مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی کھوکھلی عالمی تنظیموں نے کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے لئے کوئی کام انجام نہیں دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے کشمیر میں انسان سوز مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی کھوکھلی عالمی تنظیموں نے کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے لئے کوئی کام انجام نہیں دیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین صدیقی کی امامت میں منعقد ہوئی ، جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ خطیب جمعہ نے کشمیر میں انسان سوز مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی کھوکھلی عالمی تنظیموں نے کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے لئے کوئی کام انجام نہیں دیا۔ انھوں نے کہا کہ نائجیریا، بحرین اور یمن میں ہونے والے مظالم پر بھی انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ خطیب جمعہ نے دفاع مقدس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے 8 سالہ دفاع مقدس میں اللہ تعالی کی ذات پر اعتماد کرتے ہوئے اپنا بھر پور دفاع کیا۔ انھوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان اگر حضرت امام حسین علیہ السلام کے پرچم کے سائے ميں جمع ہوجائیں تو وہ اپنی اسلامی عظمت کو دوبارہ حاصل کرسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حسینی پرچم اسلامی اور الہی پرچم ہے ۔ حضرت امام حسین علیہ السلام محبوب خدا کے محبوب ہیں۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے ہمیں ظالم کے مقابلے میں حریت اور استقامت کا درس دیا ہے ہمیں حسینی پرچم کے سائے میں اس دور کے یزیدوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک اس دور کے یزید ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .