۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علمائے شیعہ پاکستان
علمائے شیعہ پاکستان

حوزہ/علمائے شیعہ پاکستان کے زیر اہتمام ملت تشیع کی عظیم دینی درس گاہ  جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں ایک مذمتی اجلاس منعقد ہوا جس  میں شیعہ علما کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق علمائے شیعہ پاکستان کے زیر اہتمام ملت تشیع کی عظیم دینی درس گاہ  جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں ایک مذمتی اجلاس منعقد ہوا جس  میں شیعہ علما کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

اس مذمتی اجلاس  کا پس منظر حال ہی میں انڈیا کے ایک شہری وسیم رضوی کی جانب سے کچھ اسلامی واقعات  پر مشتمل ایک توہین آمیز فلم بنانے کا اعلان ہے۔جس میں اسلامی مقدسات کی توہین کی گئی ہے ،جو کہ نہایت قابل مذمت عمل ہے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی نے کہا کہ یہ انتہائی حساس مسئلہ ہے جس کے خلاف بروقت  آواز اٹھانا ضروری ہے۔یہ امت کے اتحاد  و وحدت کے خلاف  گہری سازش ہے۔یہ فلم بنانے والا اور سلمان رشدی دونوں کا کسی مسلک سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اس کے خلاف  بولنا اور اس فتنے کا  راستہ روکنا ضروری ہے اور ہماری پہلی ذمہ داری ہے اور ہم آپ علما کے ساتھ مل کر اسے ناکام بنا دیں گے۔ معروف عالم دین  مولانا انور علی نجفی نے کہا کہ یہ  فلم کشمیر سے توجہ ہٹانے اور ہندو پاک کی امت مسلمہ کے اتحادکو کمزور کرنے کی  ہندوستانی سازش ہے۔لبیک یا حسینؑ کی آواز کو کرفیو میں بھی دبایانہیں جا سکا جو ہر تحریک حریت کی بنیاد ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس فلم کی پاکستان میں نشر واشاعت پر پابندی لگائی جائے اور جو اسے پھیلائے اسے مودی کا سہولت کار سمجھ کر کاروائی کی جائے۔

شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ اسی وسیم رضوی نے پہلے فلم بنا کر ہندو مسلم فساد کے ذریعے مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی اور اب وہی مسلمانوں کو لڑانا چاہتا ہے۔استعماری قوتیں اپنے مقاصد کے لیے ایسے اقدامات کرتی ہیں۔ انہوں اس حساس مسئلے پر پروگرام کرنے پر چئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا شکریہ کا پیغام مفسرقرآن شیخ محسن علی نجفی کو پہنچایا۔

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے  ڈپٹی جنرل سیکرٹری ثاقت اکبر صاحب نےکہا کہ یہ بہت اچھا اقدام ہے جس گستاخ نے یہ فلم بنائی ہے وہ حکومتی عہدیدار ہے،اس پرکرپشن کے چارجز ہیں ۔ایک بار اس نے کہا تھا مجھے رام خواب میں آئے ہیں اور رو رہے ہیں کہ میرا گھر تعمیر نہیں ہو رہا۔یہ مودی کا ایجنڈا ہے کہ شیعہ سنی کو ایک دوسرے کے خلاف کر دیا جائے۔اعلامیہ میں اس قبیح حرکت سے برات کا اعلان کیا جائے۔مولانا انتصار حسین جعفری نے  اجلاس سے خطاب میں کہا کہ کوئی بھی مسلمان ایسی حرکت کو  درست نہیں سمجھتا،انہوں نے کہا کہ  مقدسات اسلام کی حفاظت کے لیے علما بیدار ہیں۔

مولانا انیس الحسنین نے کہا کہ ہم وحدت اسلامی کو اسلامی اصولوں میں سے ایک اصل سمجھتے ہیں اوریہ بات اس کے خلاف ہے۔ہمارا دشمن طاقتور ہے اور  وہ ہمارے درمیان افتراق پیدا کر کے ہمیں مزید کمزور کرنا چاہتا ہے۔اس لیے اتحاد و وحدت کی حفاظت کرنا ہوگی۔

 علمائے کرام نے اعلامیہ کے لیے مندرجہ ذیل  نکات  پر اتفاق کیا:

1۔ام المومنین حضرت عائشہ پر بننے والی یہ فلم  در حقیقت شان رسولﷺ میں  گستاخی ہے جس کی مذمت کی جاتی ہے اور فلم

بنانے والے سے برات کا اعلان کیا جاتا ہے۔

2۔حکومت پاکستان سے مطالبہ  کرتے ہیں کہ اس فلم کے کسی بھی حصے کے پاکستان میں نشر ہونے پر پابندی لگائی جائے ،میڈیا اور

سوشل میڈیا  پر اس  کے پھیلاو کو روکا جائے ،فیس بک  اور یوٹیوب کی  انتظامیہ سے رابطہ کر کے اس پر پابندی لگوائی جائے۔جو لوگ

اس فلم کو پھیلا کر معاشرے میں انتشار پیدا کریں انہیں   مودی کی سازش  کا سہولت کار سمجھا جائے۔

3۔پاکستان کے اہل ایمان مودی کی اس سازش کو اپنے اتحاد و وحدت  سے ناکام بنا دیں اور ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کریں جو افتراق

پیدا کرنے کی کوشش کرے۔

4۔ایسے وقت  میں جب پوری دنیا کی  مسلم دشمن  قوتیں مسلمانوں کے خلاف متحدہو چکی ہیں ہمیں ان سازشوں  کو سمجھ کر  انہیں ناکام

 بنانا ہو گا۔

5۔جو لوگ امت میں انتشار کی کوشش کر رہے ہیں ان  کا کوئی مسلک نہیں وہ فقط اور فقط مسلمانوں کے دشمن ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .