۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سندھ میں حضرت زہرا (س) کی شان میں گستاخی کے خلاف احجتاجی ریلی+تصاویر

حوزہ/سندھ پاکستان میں پریس کلب کے سامنے کڑی دھوپ کے باوجود سیدہ طاہرہ راضیہ مرضیہ صدیقہ معصومہ ام ابیہا مادر سادات ام الآئمہ حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کے گستاخ اشرف آصف جلالی کے خلاف شیعیانِ مولا علی علیہ السلام کی جانب سے پُر امن احتجاج کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد سندھ پاکستان میں پریس کلب کے سامنے کڑی دھوپ کے باوجود سیدہ طاہرہ راضیہ مرضیہ صدیقہ معصومہ ام ابیہا مادر سادات ام الآئمہ حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کے گستاخ اشرف آصف جلالی کے خلاف شیعیانِ مولا علی علیہ السلام کی جانب سے پُر امن احتجاج کیا گیا۔
 احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کرم علی حیدری المشہدی مرکزی جوائنٹ سیکریٹری وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے کہا کہ حکومت پاکستان،اعلیٰ عدلیہ اور ذمیداران سے مطالبہ کیا گیا کہ اس گستاخ اشرف جلالی کو گرفتار کرکے کڑی سزا دی جائے۔
کیونکہ یہ صرف شیعوں کا مسئلہ نہیں بلکہ اس اشرف جلالی نے قرآن مجید،حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کی ہے تو جو سزا گستاخ خدا، گستاخ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم اور گستاخِ قرآن مجید کی ہے وہ سزا اس اشرف جلالی کو فی الفور دی جائے۔

احتجاج سے سرپرست مدرسہ علمیہ حضرت امام العصر عج فاؤنڈیشن حیدرآباد سندھ پاکستان، میڈیا کوآرڈینیٹر انجمن امامیہ سندھ متولی و منتظم قدم گاہ حضرت مولا علی علیہ السلام حیدرآباد سندھ پاکستان اور دیگر نے خطاب کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .