پیر 20 جولائی 2020 - 20:48
مولوی آصف اشرف جلالی گرفتار

حوزہ/ تحریک لبیک جلالی گروپ کے سربراہ آصف اشرف جلالی کو گرفتار کرکے سمن آباد تھانہ منتقل کردیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک جلالی گروپ کے سربراہ آصف اشرف جلالی گرفتار۔

آصف جلالی کو مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور سے پنجاب پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

آصف جلالی پر متنازع مذہبی بیان دینے پر شیعہ علماء کونسل نے مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آصف جلالی کو گرفتار کر کے تھانہ سمن آباد منتقل کردیا گیا۔تھانہ سمن آباد میں ہی آصف جلالی کیخلاف 19 جون کو شیعہ علماء کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha