۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ اہلبیت اطہار علیہم السلام کی عظمت و صداقت پر ایمان دین اسلام کا بنیادی جُز ہے۔ایک اسلامی نظریاتی ریاست میں خاندانِ رسالت کی عظیم ھستی حضرت فاطمه الزھراء‌ کی شان میں گستاخی اور بے ادبی دین اسلام اور آئین و قانون  سے انحراف ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ اہلبیت اطہار علیہم السلام کی عظمت و صداقت پر ایمان دین اسلام کا بنیادی جُز ہے۔ایک اسلامی نظریاتی ریاست میں خاندانِ رسالت کی عظیم ھستی حضرت فاطمه الزھراء‌ کی شان میں گستاخی اور بے ادبی دین اسلام اور آئین و قانون  سے انحراف ہے۔ ایسے عناصر جو اہلبیت علیہم السلام  اور بالخصوص جنت کی خواتین کی سردار ، سیدة نساء العالمين سلام اللہ علیھا کی شخصیت کو نشانہ بنا کر امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کرتے ہیں اور ایک پُرامن ریاست میں مذہبی انتشار اور منافرت کو ہوا دینا چاہتے ہیں انہیں ریاست کا مجرم قرار دے کر قرار واقعی سزا دی جانی چاہئے ۔کسی بھی شخص کو ایسے کسی بھی اقدام کی قطعی اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ علما کا لبادہ اوڑھ کر یہودو نصاریٰ کے ایجنڈے کو تقویت دے۔مذہب کے نام پر منافرت پھیلانے اور مقدسات کی توہین پر اکسانے والوں کے تانے بانے اسلام دشمن قوتوں سے جا کر ملتے ہیں ایسے لوگوں کے اثاثوں اور آمدنی کی مکمل جانچ پڑتال ہونی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمه الزهراء ع سميت  اہلبیت اطہار علیہم السلام کی عصمت و طہارت  کی گواہی کلام اللہ سے ملتی ہے ان شخصیات پر انگلی اٹھانے والے دین سے نابلد اور دورِ حاضر کے ابو جہل ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .