حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سلسلہ دروس تزکیہ نفس کی چوتھی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیالی خدا کی عبادت کرنے کی بجائے رب کی حقیقی معرفت حاصل کر کے اس کی عبادت کرنا عبودیت کا اصل اظہار ہے۔جب تک خدا تعالی کی درست شناخت نہیں ہو گی تب اعمال صالحہ نہیں ہوں گے۔ایمان کی کمزوری دراصل رب کی معرفت میں کمی کا نام ہے۔خدا کی شان اور اس کی توصیف کو سمجھنے کے لیے توحید کی شناخت حاصل ہونا ضروری ہے۔اللہ تعالی کے باکمال اور برگزیده لوگ وہی ہیں جو خدا کی عبادت پوری معرفت کے ساتھ سرانجام دیتے ہیں۔اللہ تعالی نے واضح طور ہر اپنی کتاب برحق میں بتایا ہے کہ قران متقین کے لیے ہدایات ہے اور ساتھ ہی متقین کی صفت بھی بتا دی کہ وہ غیب پر ایمان لاتے ہیں۔ خدا کی ذات بھی غیب ہے اس پر کامل ایمان رکھنا ہی متقین کی صفت ہے۔خود کو متقیان کی فہرست میں شامل کرنے کی اولین شرط رب کائنات کی شناخت رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ رب اور مخلوق کے تعلق کو سمجھنے کے لیے سورج اور اس کی شعاعوں کے ربط کو سمجھا جائے ۔جس طرح شعاع سورج سے کٹ کر کوئی وجود نہیں رکھتی اسی طرح انسان اپنے رب سے علحیدہ ہو کر بے وقعت ہو جاتا ہے۔رسول کریم صلی الله عليه والہ وسلم کی حدیث مبارکہ جس نے خود کو پہچان لیا اس نے رب کو پہچان لیا اپنے وجود کے ادارک کی طرف بہترین رہنمائی کرتی ہے۔انسان کی عبادات اور معاملات میں عجز و انکساری ہی اس کے کمالات کا زینہ ہے۔

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سلسلہ دروس تزکیہ نفس کی چوتھی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیالی خدا کی عبادت کرنے کی بجائے رب کی حقیقی معرفت حاصل کر کے اس کی عبادت کرنا عبودیت کا اصل اظہار ہے۔جب تک خدا تعالی کی درست شناخت نہیں ہو گی تب اعمال صالحہ نہیں ہوں گے۔
-
ترجمان وزیر اعظم پاکستان کی سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے ملاقات
حوزہ/ وزیر اعظم پاکستان ندیم افضل چن کی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹریٹ آمد، سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت دیگر قائدین…
-
حدیث روز:
مطمئن ترین پناہگاہ
حوزہ / امام علی علیہ السلام نے ایک روایت میں انسانوں کے لئے مطمئن ترین پناہ گاہ کی طرف اشارہ کیا ہے۔
-
دین اسلام کی ترویج و تبلیغ کے لیے جتنی قربانیاں حضرت خدیجہ ؑ نے دیں اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ام المومنین ، ملیکة العرب حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کے موقع…
-
اسلام میں انسانی جان کی قدر و قیمت کو پوری انسانیت کی قدر و قیمت قرار دیا گیا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں کہا ہے کہ ماہ رمضان میں حکومت کی طرف سے عبادات و مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے جو…
-
ماہ مبارک رمضان میں ہمیں ایثار و قربانی کے جذبات کا عملی مظاہرہ کرنا چاہیئے،علامہ باقرعباس زیدی
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ ماہ صیام تزکیہ نفس کا مہینہ ہے، اس مقدس مہینہ میں اللہ تعالیٰ ہمیں موقعہ…
-
صدرمملکت کی زیر صدارت علماء کا مشاورتی اجلاس
حوزه/صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کی زیر صدارت ملک کے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کی بڑی بیٹھک میں فیصلہ ہوگیا کہ نماز جماعت و اعتکاف کی انجام دہی کے لیے…
-
قم کے امام جمعہ:
گناہ انسان کو خدا کی عبادت اور مناجات کی لذت سے محروم کر دیتا ہے، آیت اللہ حسینی بوشہری
حوزہ/ قم کے خطیبِ جمعہ نے کہا: ہمیں ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ دیتے ہوئے اتحاد و وحدت کا سہارا لیتے ہوئے اور جہاد فی سبیل اللہ کے طور پر دشمن کا مقابلہ…
-
یہ وقت پوائنٹ سکورنگ کی بجائے ایک قوم بن کر عالمی وبا کا مقابلہ کرنے کا ہے، علامہ راجہ ناصرعباس
حوزہ/ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کو امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ہدایات جاری کیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت پوری لگن…
-
صدر اور وزیراعظم پاکستان کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز کے تحت عزاداری کے اجتماعات پر صوبائی حکومتوں کا رکاوٹیں کھڑی کرنا افسوسناک عمل ہے، علامہ راجہ ناصرعباس
حوزہ/علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ عزاداری ہمارا قانونی و آئینی حق ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔حکومت کی طے شدہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے…
-
یہود و نصاریٰ عالم اسلام کے ازلی دشمن ہیں ان پر یقین کرنا خود کو دھوکہ میں رکھنے کے مترادف ہے،علامہ راجہ ناصرعباس
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ یوم القدس صیہونی غاصبوں کے خلاف دنیا کے جرات مند اور انصاف پسند…
-
عبادات اور مذہبی رسومات پر عمل ہمارے ایمان کا حصہ ہے تاہم خطرات کے پیش نظر لچک بھی موجود ہے، علامہ راجہ ناصرعباس
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ رمضان المبارک رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے۔امت مسلمہ اپنے…
-
صوبہ گیلان میں نمائندہ ولی فقیہ:
ایمان باعث بنتا ہے کہ انسان روز قیامت کا انکار نہ کرے
حوزہ / ایران کے صوبہ گیلان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: ایمان باعث بنتا ہے کہ انسان روز قیامت کا انکار نہ کرے۔ خداوند عالم نے قرآن کریم میں انسان کے کمال…
-
خاندان نبوت نے ہمیشہ دین کی سربلندی کو زندگی کا مقصد سمجھا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امام حسن علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقعہ پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ…
-
علامہ عارف واحدی کی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات
حوزہ/مرکزی سیکریٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ عارف حسین واحدی اور سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے مابین جامعۃ الولایہ میں…
-
احکام روزہ | کیا زبان کے نیچے گولی(ٹیبلٹ) رکھنے سے روزہ باطل ہوجاتا ہے؟
حوزہ / حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے زبان کے نیچے گولی(ٹیبلٹ) رکھنے سے روزے کے حکم کے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیا ہے۔
-
حکومت اس حساس موقع پر مذہبی منافرت کو ہوا دینے والوں کیخلاف فوری کاروائی کرے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزه/علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ملک میں زائرین کے نام پرفرقہ واریت پھیلانے کی گھناؤنی کوشش کی جارہی ہے جس میں حکومتی شخصیات بالخصوص ظفر مرزا…
-
کورونا کا تعلق کسی بھی مذہبی طبقے سے جوڑ کرقوم کے درمیان فاصلے بڑھانا پاکستانی قوم کو تقسیم کرنے کے مترادف ہے، علامہ راجہ ناصرعباس
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ…
-
نسلی امتیاز نے امریکہ کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں،علامہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ نسلی امتیاز نے امریکہ کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔صدر ٹرمپ امریکہ کا وہ متنازعہ اور متعصب صدر ہے جس نے ہمیشہ…
-
حضرت زھراء کی شان میں گستاخی اور بے ادبی دین اسلام اور آئین و قانون سے انحراف ہے، سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان
حوزہ/ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ اہلبیت اطہار علیہم السلام کی عظمت و صداقت پر ایمان دین اسلام کا بنیادی جُز ہے۔ایک اسلامی نظریاتی ریاست میں…
آپ کا تبصرہ