۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ عزاداری ہمارا قانونی و آئینی حق ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔حکومت کی طے شدہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے عزاداری کے مراسم کو ادا کیا جائے ،صدر اور وزیراعظم پاکستان کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز کے تحت عزاداری کے اجتماعات پر صوبائی حکومتوں کا رکاوٹیں کھڑی کرنا افسوسناک عمل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عزاداری ہمارا قانونی و آئینی حق ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔حکومت کی طے شدہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے عزاداری کے مراسم کو ادا کیا جائے ،صدر اور وزیراعظم پاکستان کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز کے تحت عزاداری کے اجتماعات پر صوبائی حکومتوں کا رکاوٹیں کھڑی کرنا افسوسناک عمل ہے۔ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے میڈیاسیل سے جاری بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں عزاداری کے اجتماعات میں رکاوٹ ڈالنے سے باز رہیں۔لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد عزاداری میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا ۔ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے عبادات کو آزادی سے سر انجام دینا ہر لحاظ سے درست اور قانون کے مطابق ہے ۔صدر، وزیر اعظم ، آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان صوبائی حکومتوں کی ہٹ دھرمی کا نوٹس لیں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .