مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ام المومنین ، ملیکة العرب حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دین اسلام کی ترویج و تبلیغ کے لیے جتنی قربانیاں حضرت خدیجہ ؑ نے دیں اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔آپ کی حکمت و بصیرت، رسالت کی ایک بہترین مددگار ثابت ہوئی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا حضرت خدیجہ ؑ سے اس قدر والہانہ لگاﺅ تھا کہ وہ جس سال حضرت خدیجہ ؑ اس جہان فانی سے رخصت ہوئیں اس سال کو آپ ﷺ نے عام الحزن یعنی غم کا سال قراردیا۔انہوں نے کہا دس رمضان المبارک ام المومنین ؑ کا یوم وفات پوری امت مسلمہ کے لیے غم کا روز ہے۔ *دریں اثنا ایم ڈبلیو ایم میڈیا سیل کیمطابق سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (آج) مورخہ 04مئی بروز سوموار سہ پہر تین بجے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔جس میں موجودہ ملکی صورت حال اور ملک بھر میں یوم علی علیہ السلام کے حوالے سے اہم احکامات کا اعلان بھی کرینگے*. علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام پر کسی قسم کی پابندی قابل قبول نہیں۔عزاداری ہمارا ایمان اور ہمارے عقائد کی بنیاد ہے۔ہم حسینی ہیں اور یاحسین ؑ یاحسینؑ ہمارے رگ و خون کی آواز ہے، کربلائے معلی، حرمین شریفین اور مشہد مقدس سمیت دنیا بھر کے مقامات مقدسہ میں ان احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جارہا ہے جو کورونا کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے ضروری ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ایک انسانی جان کی حفاظت کو پوری انسانیت کی حفاظت قرار دیا ہے۔پاکستان میں یوم علی علیہ السلام کے سلسلے میں عزاداری کے پروگراموں کے سلسلے میں ضروری طبی ہدایات پر عمل حالات کے عین متقاضی ہے۔اس حکومت کی ہدایات سمجھنے کی بجائے خداتعالیٰ کا حکم سمجھ کر سرانجام دینا ہو گا۔

دین اسلام کی ترویج و تبلیغ کے لیے جتنی قربانیاں حضرت خدیجہ ؑ نے دیں اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ام المومنین ، ملیکة العرب حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دین اسلام کی ترویج و تبلیغ کے لیے جتنی قربانیاں حضرت خدیجہ ؑ نے دیں اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔آپ کی حکمت و بصیرت، رسالت کی ایک بہترین مددگار ثابت ہوئی۔
-
ایمان کی کمزوری دراصل رب کی معرفت میں کمی کا نام ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سلسلہ دروس تزکیہ نفس کی چوتھی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیالی…
-
خاندان نبوت نے ہمیشہ دین کی سربلندی کو زندگی کا مقصد سمجھا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امام حسن علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقعہ پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ…
-
صدر اور وزیراعظم پاکستان کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز کے تحت عزاداری کے اجتماعات پر صوبائی حکومتوں کا رکاوٹیں کھڑی کرنا افسوسناک عمل ہے، علامہ راجہ ناصرعباس
حوزہ/علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ عزاداری ہمارا قانونی و آئینی حق ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔حکومت کی طے شدہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے…
-
ترجمان وزیر اعظم پاکستان کی سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے ملاقات
حوزہ/ وزیر اعظم پاکستان ندیم افضل چن کی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹریٹ آمد، سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت دیگر قائدین…
-
ام المومنین حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا
حوزہ/بعثت کے دسویں برس یک بعد دیگرے دو ایسے عظیم حادثے رونما ہوے جس سے حضور سرور انبیاء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ شدید رنجیدہ و غم زدہ ہوے۔
-
عبادات اور مذہبی رسومات پر عمل ہمارے ایمان کا حصہ ہے تاہم خطرات کے پیش نظر لچک بھی موجود ہے، علامہ راجہ ناصرعباس
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ رمضان المبارک رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے۔امت مسلمہ اپنے…
-
ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل کی آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی سے ملاقات:
طلاب کو نصاب میں رائج قدیمی کتب کو پڑھایا جائے، آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی
حوزہ/ تشیع کو پاکستان میں درپیش چیلنجز و ملک میں تشیع کو درپیش مشکلات کے باوجود تشیع کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
-
اسلام میں انسانی جان کی قدر و قیمت کو پوری انسانیت کی قدر و قیمت قرار دیا گیا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں کہا ہے کہ ماہ رمضان میں حکومت کی طرف سے عبادات و مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے جو…
-
صدرمملکت کی زیر صدارت علماء کا مشاورتی اجلاس
حوزه/صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کی زیر صدارت ملک کے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کی بڑی بیٹھک میں فیصلہ ہوگیا کہ نماز جماعت و اعتکاف کی انجام دہی کے لیے…
-
یہود و نصاریٰ عالم اسلام کے ازلی دشمن ہیں ان پر یقین کرنا خود کو دھوکہ میں رکھنے کے مترادف ہے،علامہ راجہ ناصرعباس
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ یوم القدس صیہونی غاصبوں کے خلاف دنیا کے جرات مند اور انصاف پسند…
-
ام المومنین حضرت خدیجہ(س) کی عظمت کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ بہشت کی چار برتر خواتین میں سے ایک ہیں،حوزہ علمیہ کی اعلی کونسل کے رکن
حوزہ / حضرت خدیجہ کی عظمت کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ ان کا شمار بہشت کی چار برتر خواتین میں سے ہوتا ہے۔ آپ وہ باعظمت خاتون ہیں کہ جس کے متعلق پیغمبر اکرم…
-
علامہ عارف واحدی کی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات
حوزہ/مرکزی سیکریٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ عارف حسین واحدی اور سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے مابین جامعۃ الولایہ میں…
-
نسلی امتیاز نے امریکہ کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں،علامہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ نسلی امتیاز نے امریکہ کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔صدر ٹرمپ امریکہ کا وہ متنازعہ اور متعصب صدر ہے جس نے ہمیشہ…
-
حضرت زھراء کی شان میں گستاخی اور بے ادبی دین اسلام اور آئین و قانون سے انحراف ہے، سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان
حوزہ/ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ اہلبیت اطہار علیہم السلام کی عظمت و صداقت پر ایمان دین اسلام کا بنیادی جُز ہے۔ایک اسلامی نظریاتی ریاست میں…
آپ کا تبصرہ