حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ ک مطابق مرکزی سیکریٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ عارف حسین واحدی اور سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے مابین جامعۃ الولایہ میں ملاقات۔
ملاقات میں اہم دینی ملی امور پر گفتگو ہوئی خاص کر کورونا وائرس سے پیش آمدہ صورت حال میں ماہ مبارک رمضان کی اجتماعی عبادات،ایام شہادت حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب میں مجالس عزا،ماتمی جلوسوں،عزاداری کے پروگراموں اور دیگر اہم قومی امور کے حوالے سے طویل مشاورت ہوئی۔
اس ملاقات میں ان تمام امور پر باہم مربوط رہنے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔