۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
علامہ سید سعید اختر رضوی

حوزہ/شہادت حضرت امام صادق علیہ السلام کے ایام میں جناب معصومہصلوات اللہ علیہا کے نورانی جوار میں رئیس المبلغین علامہ سید سعید اختر صاحب کی ۱۸ ویں  برسی کی مناسبت سے ایک مجلس عزاکا انعقاد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہادت حضرت امام صادق علیہ السلام کے ایام میں جناب معصومہصلوات اللہ علیہا کے نورانی جوار میں رئیس المبلغین علامہ سید سعید اختر صاحب کی ۱۸ ویں  برسی کی مناسبت سے ایک مجلس عزاکا انعقاد ہوا۔

یہ مجلس عزا کرونا کی وبا  اور صحت و سلامتی کے مدنظر آنلائن برگزار ہوئی جس کو ہندوستان اور بیرون ممالک کے مختلف چینلز اور سماجی میڈیا گروپ نے براہ راست نشر کیا اور ایران ، ہندوستان، پاکستان ، لنڈن، ٹورینٹو اور آفریقا کے مختلف ممالک میں رہنے والے اردو زبان سے تعلق رکھنے والے مومنین نے  اس کا خوب استقبال کیا۔

مجلس کا آغاز تلاوت کلام مجید  کے بعد علامہ رضوی رہ کے پوتے حجۃ الاسلام و المسلمین سید کاظم رضوی کے استقبالیہ کلمات اور تقدیر و تشکر سے ہوا  اور اس کے بعد امیر العلما آیۃ اللہ سید حمید الحسن صاحب قبلہ و کعبہ نے مجلس کو خطاب فرمایا اور مرحوم رئیس المبلغین علامہ سید سعید اختر رضوی رہ صاحب کی ہندوستان اور آفریقا میں تبلیغی خدمات اور علمی جہاد پر روشنی ڈالی۔

علامہ رضوی رہ کی برسی کی مجلس آفریقی ممالک کے مخاطبین کے لئے سواحلی زبان میں بھی منعقد ہوا جس کو مشرقی آفریقا کے خطیب حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ تقی صاحب نے خطاب کیا اور یہ مجلس بھی آنلائن نشر ہوئی۔ 

اردو اور سواحلی زبان میں  منعقد ہونے والی مجلس،  علامہ رضوی رہ کے تبلیغی اور علمی آثار و خدمات کو زندہ کرنے کے لئے قائم کئے گئے  بنیاد اختر تابان نامی ادارے کی جانب سے ہوئی  جس کے بانی و سربراہ علامہ رضوی[رہ] کے پوتے حجۃ الاسلام و المسلمین سید کاظم رضوی ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .