۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
مولانا احمد علی عابدی

حوزہ/جامعہ امیرالمومنین(ع) نجفی ہاوس میں جشنِ صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا منعقد ہوا جس کے بعد طلاب کرام کی تخلیقی صلاحیتیوں کے مدنظر انہیں مضمون نویسی اور شعر گوئی پر انعامات سے نوازا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے مرکزی شہر ممبئی کے قلب میں واقع حوزہ علمیہ جامعہ امیرالمومنین(ع) نجفی ہاوس میں حسب سابق، سالانہ جشنِ صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہ منعقد ہوا جس کے بعد طلاب کرام کی تخلیقی صلاحیتیوں کے مدنظر انہیں مضمون نویسی اور شعر گوئی پر انعامات سے نوازا گیا۔
جشن کا آغاز بعد مغربین بلافاصلہ ہوگیا سید عباس کشمیری نے اپنی پرفیض تلاوت کلام پاک سے سماں باندھ دیا۔

جشن مولانا سید علی عباس عابدی (امید  اعظمی) کی سجی ہوئی نظامت نے محفل کو با رونق بنادیا۔
شعراء کی طبع آزمائی کیلئے دوعدد مصرع طرح دئے گئے تھے۔
۱: کوئی ہوسکتا نہیں بنتِ پیمبر کا جواب
۲: دونوں عالم میں دوبالا مرتبہ زہرا کا ہے

اور آخر میں مدیر حوزات حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد علی عابدی اور استاد جامعہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسین مہدی حسینی کی مختصر اور جامع تقاریر نے ختامہ مسک کا کام انجام دیتے ہوئے جشن کی شیرینی دوبالا کردی۔

دعائیہ کلمات ادا کرنے کیلئے دوبارہ مولانا سید حسین مہدی حسینی صاحب کو دعوت دی گئی اور محفل اختتام کو پہنچی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .