۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
تنظیم چلڈرن سرکل

حوزہ/ممبرا کے ننھے نمازیوں کو بطور انعام سائیکل دی گئی تقریبا (76) بچوں نے مسلسل چالیس دن تک باجماعت نماز ادا کرنے کی سعادت حاصل کی۔

 حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ممبرا شہر میں سات سال سے چودہ سال تک کے بچوں کی تربیت کے لیے جماعت ااسلامی ممبرا کے زیرنگرانی بچوں کی تنظیم چلڈرن سرکل، قائم ہے۔ جس کے ہفتہ واری پروگرام مختلف مقامات پر ہوتے ہیں۔ گزشتہ ماہ دو مساجد (مسجد الفرقان امرت نگر، مسجد اقصی تنورنگر) میں اعلان کیا گیا کہ سات سال سے چودہ سال تک کے جو بچھے پابندی سے 40 دن تک باجماعت نماز ادا کریں گے ان سب کو سائکل انعام میں دی جائے گی۔ 
اطلاعات کے مطابق یک سو تیرہ (113) بچوں نے اپنا نام رجسٹر کروایا۔  نماز فجر کے بعد تمام بچوں کی حاضری ہوتی تھی۔ نماز کی اہمیت اور اس کے بنیادی مسائل بھی بتائے جاتے تھے۔ خبر کے مطابق (76) بچوں نے مسلسل چالیس دن تک باجماعت نماز ادا کرنے کی سعادت حاصل کی۔

اس پروگرام سے بچوں میں نماز کی پابندی کرانا مقصود تھا، الحمداللہ۔ بچوں نے نماز فجر میں خالی مسجد کو پر رونق بنا دیا تھا ان کے والدین میں بھی بیداری پیدا ہوئی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق تنورنگر دونگرے گراونڈ میں تقسیم انعامات کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس کی صدارت امیر جماعت اسلامی ممبرا پروفیسر جاوید شیخ نے کی۔

اس پروگرام میں مہمان خصوصی شیعہ عالم دین مولانا سید نجم الحسن قمی و مولانا نیاز ( عالم اھلسنت و امام جماعت مسجد امام حسن ) بھی موجود تھے اور بچوں کو اپنے دست مبارک سے انعامات بھی تقسیم کیۓ۔ 

عالم اھلسنت مولانا محبوب نے اپنی تقریر میں بچوں کے ساتھ والدین کو بھی خصوسی مبارکباد دی۔ اور کہا یقینا ایسے بچوں اور والدین پرفرشتے سلام بھیجتے ہیں۔ مولانا نیاز ( امام اھلسنت) نے نماز کی اہمیت بتاتے ہوئے بچوں اور والدین سے نماز کی پابندی کرنے کی خصوصی گزارش کی۔ 
دس سال کے عمار نے بھی آخرت کے عنوان پر بہترین تقریر کی۔اور آخر میں پروفیسر جاوید شیخ نے والدین سے چار باتوں کی طرف توجہ دلائی۔ اپنے بچوں کو زیادہ وقت دیجئے، اپنے بچوں کی خود دینی تربیت کریں، اسکول اور ٹیوشن کے بھروسے نہ رہیں۔ بچوں کو بری صحبت سے دور رکھیں۔ بچوں کی تنظیم چلڈرن سرکل سے جوڑیں۔ بچوں کی ذہنی و جسمانی ورزش کا انتظام کریں۔ ٹی وی موبائل سے دور رکھیں۔

تقسیم انعامات کے بعد بچوں نے اپنی نئی سائیکل پر سوار ہوکر اجتماعی ریلی کا بھی اہتمام کیا۔ چلڈرن سرکل ممبرا کے آرگنائزر برادر مزمل کھوت نے تمام سامعین کا شکریہ ادا کیا۔ والدین سے چلڈرن سرکل کے پروگرام میں شرکت کرنے کی گزارش کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .