۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ مقصودڈومکی

حوزہ/اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مساجد کو نماز و بندگی مناجات کے ساتھ ساتھ تعلیم و تربیت اور عوامی فلاح اور رفاہی کاموں پر توجہ دینی چاہئے۔ بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے مراکز تعلیم القرآن اور دینیات سینٹرز کی خدمات قابل تحسین ہیں.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابقمکاتب ولایت پاکستان کے زیراہتمام ضلع راجن پور کے قرآن و دینیات سینٹرز کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات کا پروگرام امام بارگاہ جعفریہ راجن پور میں منعقد ہوا۔ تقریب میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی، شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر علامہ موسی رضا جسکانی، مکاتب ولایت پاکستان کے انچارج علامہ مراد علی بلاغی و دیگر شریک ہوئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مساجد کو نماز و بندگی مناجات کے ساتھ ساتھ تعلیم و تربیت اور عوامی فلاح اور رفاہی کاموں پر توجہ دینی چاہئے۔ بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے مراکز تعلیم القرآن اور دینیات سینٹرز کی خدمات قابل تحسین ہیں مگر اسے اسلام کے نظام تعلیم و تربیت اور عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جانا ضروری ہے۔

انہوں نےکہا کہ دینیات سینٹرز کے اساتذہ اور آئمہ جمعہ و جماعت کی تعلیم و تربیت پر توجہ کی ضرورت ہے۔ منبر و محراب اگر درست ہاتھوں میں ہوں تو معاشرے کی اصلاح اور فلاح ہوگی۔اس موقع پر دینیات سینٹرز کے پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .