۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
روضہ مقدسہ کاظمین آنے والے زائرین کے لئے تعلیم القرآن مراکز کا قیام

حوزہ/ روضہ مقدسہ کاظمین آنے والے زائرین کو قرآن کریم کی صحیح تلاوت کی تعلیم دینے کے لئے متعدد تعلیم القرآن مراکز قائم کیے گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کاظمین/ روضہ مقدسہ کاظمین آنے والے زائرین کو قرآن کریم کی صحیح تلاوت کی تعلیم دینے کے لئے متعدد تعلیم القرآن مراکز قائم کیے گئے۔

القرآن انسٹی ٹیوٹ بغداد برانچ کے ڈائریکٹر جناب نبیل الساعدی نے ان مراکز کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا: "یہ مراکز تعلیم القرآن مراکز منصوبے کا تسلسل ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے باعث موجودہ بحرانی صورتحال کے باوجود ہم تمام تر حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اس منصوبے کو جاری رکھنے کے لئے پر عزم ہیں، کیونکہ اس کا مقصد زائرین کرام کو نماز میں پڑھی جانے والی سورتوں کی صحیح تلاوت کرنا سکھانا اور قرآن کریم کی ثقافت کو عام کرنا ہے، خاص طور پر ایام زیارت کے دوران ہزاروں مومنین کے اجتماع میں اس مقصد کو حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔ "

انہوں نے مزید کہا: "ان مراکز سے مستفید ہونے والے زائرین کی تعداد چار ہزار سے زیادہ ہے۔"

یہ امر قابل ذکر ہے کہ پچھلے سات سالوں کے دوران اس منصوبے سے دس لاکھ سے زیادہ افراد استفادہ کر چکے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .