۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کا بیرونی توسیعی منصوبہ زائرین کی خدمت کے لئے نئی جگہیں شامل کرنے کے لئے اقدامات

حوزہ/ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے قبلہ اسٹریٹ میں واقع پہلے سے حاصل کی گئی عمارتوں کو منہدم کرکے اور ان کا ملبہ ہٹانے کے بعد تعمیر و بحالی کے کاموں کا آغاز کردیا ہے تاکہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام آنے والے زائرین کی خدمت کے لئے ایک نئی جگہ کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کربلا/ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے قبلہ اسٹریٹ میں واقع پہلے سے حاصل کی گئی عمارتوں کو منہدم کرکے اور ان کا ملبہ ہٹانے کے بعد تعمیر و بحالی کے کاموں کا آغاز کردیا ہے تاکہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام آنے والے زائرین کی خدمت کے لئے ایک نئی جگہ کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے۔

مذکورہ بالا محکمہ میں کنسٹرکشن ورکس ڈویژن کے سربراہ انجینئر محمد مصطفی الطویل نے کہا کہ نئی جگہوں کی فراہمی کے لئے توسیع، تعمیر، ترقی اور بحالی کے یہ تمام کام مخصوص ایام زیارت خاص طور پر زیارت اربعین کے دوران شدید رش کو کم کرنے، زائرین کی نقل حرکت کو رواں اور سہل بنانے اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے لئے اضافی جگہیں فراہم کرتے ہوئے زائرین کو بہترین خدمات دینے کے لئے کئے جا رہے ہیں۔ حرم مطہر کے ارد گرد خالی جگہوں کی ترتیب نو اور تعمیر و بحالی کے ذریعہ زائرین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اضافی جگہیں تیار کی جا رہی ہیں۔

تصویری جھلکیاں:  روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کا بیرونی توسیعی منصوبہ زائرین کی خدمت کے لئے نئی جگہیں شامل کرنے کے لئے اقدامات

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ اضافی جگہ روضہ مبارک میں اب تک شامل ہونے والی جگہوں میں سب سے بڑی ہے اور جیسے ہی یہاں موجود عمارتوں کومنہدم کرنے کا کام اور ملبہ ہٹا نے کا کام مکمل ہوا، ہمارے محکمہ کے عملے نے اپنے اپنے تخصص کے مطابق سید الشہدا کمپلیکس اسٹریٹ (الساقی صحن) سے عارضی پارکنگ تک سڑک کے دونوں طرف تیاری کا کام شروع کر دیا ہے،جبکہ اس کو جمہوریہ اسٹریٹ کے ذریعے دوسرے صحن کے ساتھ بھی مربوط کیا جائے گا۔

اس توسیعی منصوبے کے اہم کاموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا:

- شامل شدہ رقبے کا تخمینہ (1610) مربع میٹر ہے ، جس کی لمبائی (115) میٹر اور چوڑائی (14) میٹر ہے ، جس میں گلی میں پانچ میٹر شامل ہیں۔

- پرانی مٹی کو ہٹانا اور اس کی جگہ بجری ڈالنا

- ایک مربوط انفراسٹرکچر کا قیام جس میں بجلی کی کیبلز ، پانی ، سیوریج اورٹرانسمیشن لائنز بچھانے کا کام جاری ہے۔

- زمین پر فرش ڈالنے کے لئے بھی ابتدائی اقدامات مکمل کئے جا چکے ہیں۔

- اس توسیعی جگہ پرایک طرف باڑ لگانے کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

- اس اضافی جگہ کو سڑک سے الگ کرنے کے لئے فٹ پاتھ کی تعمیر بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔


لائٹنگ اور کیمروں کے لئے کھمبے لگانے اور پینے کے پانی کے لئے وٓاٹرسٹیشنز بنانے کے لئے سائٹس کا تعین کرنا بھی ابتدائی اقدامات میں شامل ہے۔

اپنی بات کے اختتام پر انہوں نے کہا: "اس توسیعی منصوبے کو جلد مکمل کرنے کے لئے صبح و شام کی شفٹس کے ساتھ کام تیزی سے جاری ہے۔"

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .