۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حضرت زینب (ع) کی نئی ضریح کی مزخرف اندرونی چھت کو مکمل کر لیا گیا ہے

حوزہ/ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ضریح وابواب سازی سیکشن نے حضرت زینب(ع) کی نئی ضریح کی اندرونی چھت کو مکمل کر لیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ضریح وابواب سازی سیکشن نے حضرت زینب(ع) کی نئی ضریح کی اندرونی چھت کو مکمل کر لیا ہے۔

تصویری جھلکیاں: خوبصورت سجاوٹ کے ساتھ حضرت زینب (س) کی ضریح کی اندرونی چھت بن کر تیار

اس بارے میں مذکورہ بالا سیکشن کے سربراہ سید ناظم غرابی نے بتایا ہے کہ حضرت زینب(ع) کی قبر اقدس کی نئی ضریح کو بنانے کا کام اس کے مختلف حصوں کی تیاری و تنصیب کے اعتبار سے طے شدہ ورکنگ پلان کے مطابق تیزی سے جاری ہے اور حال ہی میں ضریح مبارک کی اندرونی چھت کو طے شدہ ڈیزائن کے مطابق مکمل کیا گیا ہے۔ قیمتی لکڑی سے بنائی گئی یہ چھت اپنے نقش ونگار اور پائیداری کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ چھت جالی کے بالائی حصے سے شروع ہوتی ہے اور اس کے مندرجہ ذیل اجزاء ہیں:

- جالیوں کے اوپر چاروں طرف ایک قرآنی پٹی موجود ہے جس پر مکمل سورۃ نور ثلث المرکب رسم الخط میں لکھی گئی ہے۔ اس ٹیپ کی لمبائی 3.87 میٹر، چوڑائی 2.89 میٹر اور اس کی اونچائی 64 سنٹی میٹر ہے۔ اس پٹی میں موجود لکھائی ارتفاعًا 36 سینٹی میٹر کے رقبہ کو گھیرے ہوئے ہے جبکہ اس لکھائی کا مجموعی رقبہ 13.52 میٹر ہے اور باقی پٹی دیدہ زیب نقوش پر مشتمل ہے۔

سورۃ النور والی پٹی کے اوپر تمام اطراف میں آدھے قوس کی شکل میں (66 سینٹی میٹر ارتفاعًا) نباتی واسلامی نقوش والا حصہ ہے جس کے درمیان میں (إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا) نقش ہے۔

- قوس والے حصہ اور چھت کے درمیان میں (23 سینٹی میٹر) اونچائی والا ایک حصہ ہے کہ جس کی لمبائی (3.16 میٹر) اور چوڑائی 2.16 میٹر ہے۔

اس کے بعد مستطیل شکل کی چھت ہے، جس کی لمبائی 3.05 میٹر اور چوڑائی 2.06 میٹر ہے۔ اس کے درمیان میں 12 ضلعوں والا ایک گنبد ہے جس کا قطر 100 سنٹی میٹر ہے اور اونچائی 35 میٹر ہے اور اس گنبد کے درمیان میں ایک فانوس ہے جس پر (یا زینب ) لکھا ہوا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .