۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حضرت زینب (ع) کی نئی ضریح کو رسمی طور پر روضہ مبارک حضرت زینب(ع) کے حوالے کر دیا گیا

حوزہ/ روضہ مبارک حضرت زینب (ع) کے اداری سربراہ سید محسن حرب نے آج باقاعدہ رسمی طور پر حضرت زینب(ع) کی قبر اقدس کے لیے بنائی گئی نئی ضریح مبارک وصول کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،روضہ مبارک حضرت زینب(ع) کے اداری سربراہ سید محسن حرب نے آج باقاعدہ رسمی طور پر حضرت زینب(ع) کی قبر اقدس کے لیے بنائی گئی نئی ضریح مبارک وصول کی۔


روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سيّد مصطفى مرتضى ضياء الدين، روضہ مبارک کے متولی شرعی کے دفتر کے انچارج اور مجلس ادارہ کے ارکان کی موجودگی میں سید محسن حرب نے ضریح مبارک کی وصولی اور ضریح وابواب سازی کے سیکشن کے انچارج الحاج الحقوقيّ كاظم عبادۃ نے ضریح مبارک کی حوالگی کی یاداشت پر دستخط کیے۔

اس سلسلہ میں سید محسن حرب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت زینب(ع) کی نئی ضریح مبارک اور اس کے تمام اجزاء وصول کر ليے گئے ہیں کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے ان کی ہمشیرہ حضرت زینب(ع) کے لیے ایک نادر فنی تحفہ قرار پائے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم ان تمام افراد کے شکر گزار ہیں کہ جنھوں نے اس ضریح کے بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .