۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
روضہ امام رضا (ع) کے میں زیارت کے لئے دارالحجہ ہال میں نئی جالی کی رونمائي

حوزہ/ عید سعید فطر کے موقع پر حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم کے دارالحجہ ہال میں زیارت کے لئے نئی جالی کی رونمائي کردی گئي۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دارالحجہ ہال میں نئی جالی کی تقریب رونمائي 13 مئی 2021 عید سعید فطر کے دن کی گئی ، تقریب میں صوبہ خراسان رضوی میں ولی فقیہ کے نمائندہ اور مشہد مقدس کے امام جمعہ آیت اللہ سید احمد علم الھدیٰ،آستان قدس رضوی کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی اور خراسان رضوی کے گورنر محمد صادق معتمدیان کے علاوہ متعدد صوبائی عہدیداروں نے شرکت کی ۔

تصویری جھلکیاں:  حرم مطہر رضوی کے دارالحجہ ہال میں زیارت کے لئے نئی جالی کا افتتاح

حرم مطہر رضوی کی انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ محمد مہدی برادران نے اس تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے زیارت کے لئے پیش آنے والی پابندیوں کے دوران حرم مطہر رضوی میں ضریح مطہرکی تعمیر نو،لائیٹنگ اور تاریخی اور پرانے پتھروں کی مرمت  وغیرہ کے اہم اقدامات انجام دئے گئے ہیں، ان تمام اقدامات کے افتتاح اور نقاب گشائی کا موقع نہ ملا لیکن اس عید سعید فطر پر دارالحجہ ہال میں زیارت کے لئے بنائی گئی نئی جالی کی  نقاب گشائی کا فیصلہ کیا گیا۔ 

مہدی برادران نے اس نئی جالی کی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دارالحجہ میں زیارت والی نئی جالی امام علی رضا علیہ السلام کے سر مبارک کی جانب واقع ہے جو کہ امام علی رضا علیہ السلام کی قبر مطہر سے بہت قریب ہے واقع ہے  ۔

چودہ معصومین علیہم السلام کے اسمائے مبارک اور صلوات خاصہ کے ابھرے ہوئے نقوش
انہوں نے کہا کہ جالی کے اندر کا تمام حصہ چینی  پتھروں کے  طرز پر اور اس پر سونے کے ورق کا  کام انجام دیا گیا ہے جن کے اوپر چودہ معصومین علیہم السلام کے اسمائے مبارک کے ابھرے ہوئے نقوش جنہیں پیتل کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس کے اوپر سونے کا پانی چڑھایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جالی کے اوپر والے حصے پر حضرت امام علی رضا (ع) کی مخصوص صلوات کو پیتل کے ساتھ لکھ کر اس کے اوپر سونے کا پانی چڑھایا گیا ہے۔

جالی کا طول و عرض
انہوں نے بتایا کہ جالی کا عرض 6 میٹر اور 5 سینٹی میٹر اور طول 3 میٹر اور 41 سینٹی میٹر ہے جسے کندہ کاری کے فن سے مزیّن کیا گیا ہے۔

مہدی برادران نے کہا کہ جالی کے دونوں اطراف کے داخلی دروازوں کو ازارہ پتھر سے بنایا گیا ہے یہ وہی پتھر ہے جس سے دارالحجہ میں سنگ کاری کا کام انجام دیا گیا تھا ان داخلی دو دروازوں کے اطراف میں ایک جیسی آئینہ کاری کی گئی ہے۔

معماروں کی حضرت امام علی رضا(ع) سے عقیدت و محبت
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کی انتظامیہ کے سربراہ اعلی نے بتایا کہ اس جالی کی تعمیر کا کام حرم مطہر رضوی کی معماری،ڈیزائننگ اور آرٹ کا کام کرنے والے گروپ نے چاندی کی کندہ کاری کے فن،سونے کے پانی اور پالش کا کام انجام دیا ہے یہ تمام مراحل استاد ڈاکٹر آیینہ چیان کی نگرانی میں ڈیزائن کر کے انجام پائے ہیں اس کے علاوہ حرم مطہر رضوی میں لائیٹنگ کرنے والے گروپ نے بھی  ماہر فن  دلیلیان کی نظارت میں  اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے 
مہدی برادران نے تمام معماروں اور ماہرین فن کا جنہوں نے اس جالی کی تعمیر میں حصہ لیا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہنر اور فن ہمیشہ سے دینی شعائرکی بقا اور اس کو یادگار بناے کا ذریعہ رہا ہے جس سے وہ آئمہ معصومین علیہم السلام خاص طور پر حضرت علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی بارگاہ میں اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کرسکتے ہیں 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .