۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
وزارت خارجہ ایران

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران نے یوم النکبہ کے موقع ایک باضابطہ اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں مسلمان ملکوں اور حریت پسند اقوام سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اختلافات کو بھول جائيں اور امت واحدہ کی حیثیت سے قدس کے غاصبوں کے مقابلے میں فلسطین کے مسلمہ حقوق کا دفاع کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی جمہوریہ ایران نے یوم النکبہ کے موقع ایک باضابطہ اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں مسلمان ملکوں اور حریت پسند اقوام سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اختلافات کو بھول جائيں اور امت واحدہ کی حیثیت سے قدس کے غاصبوں کے مقابلے میں فلسطین کے مسلمہ حقوق کا دفاع کریں۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال یوم نکبہ ایک ایسے وقت آیا ہے جب فلسطین قدس کی غاصب اور غیر انسانی صیہونی حکومت کے بے شرمانہ مظالم کے ایک نئے مرحلے سے دوچار ہے اور خون و قیام کی حالت میں ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 73 برس قبل یعنی 14 مئی 1948 کو ملت فلسطین ایک بین الاقوامی سازش کے تحت اپنی جدی پشتی سرزمین سے محروم ہوگئی اور ان کی جگہ ایک دہشت گرد اور باہر کے لوگوں کی حکومت قائم کردی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران تمام سازشوں اور صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے ذلت آمیز نمائشی اقدامات کے باوجود فلسطین کو عالم اسلام کا حصہ اور اہم ترین مسئلہ سمجھتا ہے اور تمام مسلمان ملکوں اور حریت پسند اقوام کو دعوت دیتا ہے کہ وہ اپنے آپسی اختلافات کو دور کرتے ہوئے امت واحدہ کے طور پر قدس کے غاصبوں کے مقابلے میں فلسطین کے جائز اور مسلمہ حقوق کی بازیابی کے اٹھ کھڑے ہوں۔

بیان میں مسلمان ملکوں اور مسلم امہ سے پرز‍ور مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ قدس شریف کی مکمل آزادی اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک ڈٹے رہیں اور اپنی پوری طاقت کے ساتھ فلسطین کے بہادر اور صابر عوام کی مدد کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .