۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
یوم النکبہ

حوزہ/ صیہونی میڈیا نے کے مطابق اس حکومت کی سیکورٹی فورسز فلسطین پر غاصبانہ قبضے کی برسی کے موقع پر ممکنہ تصادم کے یپش نظر پوری طرح الرٹ ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین پر غاصبانہ قبضے کی برسی کے موقع پر صیہونی حکومت کی سیکورٹی فورسز میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، اس سلسلے میں مقبوضہ علاقوں میں تقریباً 30 ہزار پولیس، فوجیوں اور رضاکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے،اس موقع پر اسرائیل میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی یاد میں تقریب منعقد کی جاتی ہے اور 14 مئی کو یوم نکبہ (فلسطین پر قبضے کادن) کو صیہونی حکومت روز آزادی کے عنوان سے مناتی ہے ۔

15 مئی 1948 میں فلسطین پر غاصبانہ قبضہ ہوا تھاجسے یوم نکبہ کے عنوان سے منایا جاتا ہے۔ یہ بات صحیح ہے کہ کیلنڈر کے مطابق فلسطین پر قبضے کی تاریخ 15 تھی لیکن صہیونی اس تقریب کو عبرانی کیلنڈر کے مطابق مناتے ہیں جو کہ عیسوی کیلنڈر سے مختلف ہے اور اس میں فرق کی وجہ یہی کیلنڈر ہے، اس اعتبار سے یہ دن ہر 19 سال میں صرف ایک بار ایک ساتھ منایا جاتا ہے۔

اطلاع کے مطابق، صیہونی حکومت کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ آج شام (پیر) سے اگلے بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات تک، وہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں تمام گزرگاہوں کو بند کر دیں گے، اور الرٹ جاری کر دی جائے گی، اور تقریباً 30,000 پولیس اور فوجی اہلکار تعینات رہیں گے۔

صہیونی فوج کے ترجمان کی طرف سے شائع کردہ بیان کے مطابق یہ الرٹ اسرائیلی جنگوں میں مارے جانے والے فوجیوں کی یاد منانے کے موقع پر ہے، جو پیر کی رات سے شروع ہو کر منگل تک جاری رہے گی، اور اس موقع پر بھی اسرائیلی جنگوں میں مارے جانے والے فوجیوں کی یاد منائی جا رہی ہے۔ اسی طرح یوم آزادی (یوم نکبہ) کے موقع پر بھی سیکوریٹی الرٹ جاری رہے گی، نیز مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کے تمام علاقے آج سے بند کر دیے جائیں گے اور فلسطینیوں کے ممکنہ حملے کے خوف سے صیہونی افواج کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کر دیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .