حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی مشکلات اور پریشانیوں کے دن ختم ہونے والے ہیں۔
فلسطینی وزیر خارجہ ریاض مالکی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنے خطاب میں فلسطینی اراضی پر قبضے کے آغاز یا یوم نکبہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 70 سال سے زائد گزرنے کے بعد بھی فلسطینی اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہیں۔جبری بے دخلی کا عمل اور فلسطینی زمینوں پر قبضے کا سلسلہ جاری ہے۔
فلسطین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر اقوام متحدہ کے چارٹر کی پابندیوں اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل ہوتا تو فلسطین میں امن بہت پہلے قائم ہو چکا ہوتا اور نسل پرستی کا خاتمہ ہوتا، فلسطینیوں کی مشکلات اور پریشانیاں ختم ہونے کا وقت آگیا ہے۔