۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
شیخ نبیل قاووق عضو شورای مرکزی حزب الله

حوزہ / شیخ نبیل قاووق نے کہا: ہم شہداء کے خانوادہ کی عزت و تکریم کرتے ہیں کیونکہ شہداء نے ہی اپنی قربانیوں سے ہماری اعیاد کو محفوظ بنایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان میں حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن شیخ نبیل قاووق نے کہا: ہم شہداء کے خانوادہ کی عزت و تکریم کرتے ہیں کیونکہ شہداء نے ہی اپنی قربانیوں سے ہماری اعیاد کو محفوظ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا: ہم سب شہداء اور ان کے اہل خانہ کے مدیون اور احسان مند ہیں کیونکہ انہوں نے ہماری فتح اور عزت کی راہ کو ہموار کیا ہے۔ جس طرح شہداء نے لبنان کے لیے فتح حاصل کی اور اس کا اقتدار اور وقار حاصل کیا، اسی طرح وہ فلسطین میں بھی فتح حاصل کر کے اس کے عوام کو ان کا حق لوٹائیں گے۔

حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے اس رکن نے مزید کہا: ہماری سب سے بڑی عید ہماری عظیم فتح کا دن ہو گی اور ان شاءاللہ یہ فتح قریب ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .