حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے آج (منگل 2 مئی) کو فلسطینی قیدی خضر عدنان کی شہادت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا، خضر عدنان 86 دنوں کی بھوک ہڑتال کے بعد آج انتقال کر گئے ۔
حزب اللہ نے خضر عدنان کی شہادت پر عوام، فلسطینی مزاحمتی تحریکوں مبارکباد اور تعزیت پیش کیا اور اعلان کیا کہ شہید خضر عدنان وہ شخص تھے جنہوں نے صیہونی حکومت کی جیلوں میں آٹھ سال کی طویل جدوجہد کے بعد دشمن کے من مانی اقدامات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور جام شہادت نوش کیا۔
حزب اللہ نے اعلان کہا کہ شیخ عدنان کی شہادت نے ایک بار پھر اسرائیل کی جیلوں میں فلسطینی اور عرب قیدیوں پر ہو رہے ظلم و ستم اور ان کے ساتھ بدسلوکی اور دہشت گردی کی بد ترین شکل سے پردہ اٹھایا ہے۔ حزب اللہ بین الاقوامی اور انسانی ہمدردی کے اداروں کو دعوت دیتی ہے کہ صہیونی جیلوں میں ہو رہے مظالم سے کو فاش کرے، حزب اللہ اس شہید کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور صہیونی حکومت کے اس جرم کے جواب میں تمام قیدیوں اور اسیروں کی جیل سے رہائی کے لیے فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کے تمام اقدامات کی حمایت کا اعلان کرتی ہے۔