۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
اسامہ حمدان

حوزہ/ حزب اللہ اور حماس کا تعاون صیہونی حکومت کے لیے مسئلہ بنتا جا رہا ہے، حماس کا کہنا ہے کہ یہ نصر اللہ کی دھمکی تھی جس نے صہیونی جارحیت کو روکا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ اور حماس کا تعاون صیہونی حکومت کے لیے مسئلہ بنتا جا رہا ہے، حماس کا کہنا ہے کہ یہ نصر اللہ کی دھمکی تھی جس نے صہیونی جارحیت کو روکا۔

رپورٹ کے مطابق اسامہ حمدان نے کہا کہ صیہونی حکومت کا حملہ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کی دھمکی سے روک دیا گیا ہے کہ لبنان میں کسی بھی شخص پر حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے کمانڈر حسین الشامی کے بارے میں ایک تقریب میں کہا کہ لبنان میں مزاحمت کا انحصار ان پر ہے، سید حسن نصر اللہ نے خبردار کیا کہ کسی بھی لبنانی شخص پر حملے کا جواب بہت سخت ہوگا۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسامہ حمدان نے کہا کہ مزاحمت کا جوائنٹ آپریشن روم کسی بھی مزاحمتی کمانڈر پر اسرامل کے حملے کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

حماس کے رہنما نے کہا کہ اگر عالم اسلام متحد ہو جائے تو ناجائز صیہونی حکومت اپنے کسی اقدام میں کامیاب نہیں ہو سکے گی، انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت زوال کے راستے پر ہے جبکہ مزاحمت اپنے عروج پر ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .