۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
محمود عباس

حوزہ/ حماس کے رہنماؤں کے بعد فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس کے رہنماؤں کے بعد فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، فلسطینی اتھارٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سعودی عرب کے دورے پر گئے ہیں۔

دوسری معتبر خبر رساں ایجنسیوں نے بھی فلسطینی اتھارٹی کی حکومت کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ محمود عباس سعودی عرب کے فرمانروا بن سلمان سے ملاقات کے لیے ریاض پہنچے ہیں۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے دو رہنماؤں اسماعیل ھنیہ اور خالد مشعل نے بھی فلسطینی خود مختار حکومت کے سربراہ کے دورہ ریاض سے قبل سعودی عرب کا دورہ کیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ 15 سالوں میں حماس کے کسی رہنما کا سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہے، سعودی عرب اور حماس کے درمیان تعلقات گزشتہ کئی سالوں سے کشیدہ ہیں۔ تاہم سعودی عرب کی حکومت نے حالیہ چند دنوں کے دوران سعودی عرب میں قید کئی فلسطینیوں کو رہا کر دیا ہے، جن پر فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کی حمایت کا الزام تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .